عمران خان کی بلاول بھٹو پر تنقید سے ان کے قول و فعل کا پتہ چلتا ہے،خورشید شاہ ، وہ نوجوانوں کی بات بھی کر تے ہیں اور ان پر تنقید بھی کرتے ہیں وہ خود بھی بر گر بو ائے ہیں،میڈیا سے گفتگو

اتوار 15 نومبر 2015 09:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بلاول بھٹو پر تنقید سے ان کے قول و فعل کا پتہ چلتا ہے وہ نوجوانوں کی بات بھی کر تے ہیں اور ان پر تنقید بھی کرتے ہیں وہ خود بھی بر گر بو ائے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے عمران خان سے کہا کہ وہ بات کر نے سے ہلے سوچا کریں کہ وہ کیا بات کر رہے ہیں انہوں نے پیرس واقعہ کی مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ کو ئی مسلمان ایسا نہیں کرسکتا ان کا کہنا تھا کہ ایسے سیاستدان بھی آگئے ہیں جن کو سیا ست کا پتہ تک نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی بات نہ سننے سے نقصان حکو مت کا ہی ہو گا نواز شریف بتا ئیں کہ انہوں نے اب تک اپنے منشور پر کتنا عمل کیا ہے ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کنٹینر والے سیاست دان پیدا ہو ئے ہیں ہم اس وقت ماضی کی نہیں بلکہ مثبت اپوزیشن کر رہے ہیں موجودہ حکومت نے چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کر رکھا ہے عوام پر سیلز ٹیکس تو لگا ئے جا رہے ہیں مگر انہیں کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا جا رہا دنا بھر میں تیل سستا ہورہا مگر یہاں سستا نہیں کیا جا رہا ہے