نئی پالیسی کے تحت 9753افراد کے نام ای سی ایل سے خارج،بلیک لسٹ سے بھی 19836افراد کے نام خارج کردئیے گئے ہیں،ترجمان وزارت داخلہ،آئندہ کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کافیصلہ وزارت داخلہ میں قائم کمیٹی کریگی،وزیرداخلہ

اتوار 15 نومبر 2015 09:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء) وزیر داخلہ کی ہدایت پر نئی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پالیسی کے تحت 9753افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کردئیے گئے ہیں جبکہ بلیک لسٹ سے 19836افراد کے نام خارج کردئیے گئے ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے مطابق آئندہ کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کافیصلہ صرف وزارت داخلہ میں قائم چار رکنی ای سی ایل کمیٹی چھان بین کے بعد کرے گی ۔

ای سی ایل کو جواز بناکر کسی تفتیشی ادارے کو کسی بھی شخص کی شخصی آزادی اور نقل وحرکت پر بلاجواز اور غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر نئی ای سی ایل پالیسی کے تحت سالہاسال سے ای سی ایل پر موجود 9753افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کردئیے گئے ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ بلیک لسٹ سے 19836افراد کے نام خارج کردئیے گئے ہیں ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے مطابق آئندہ کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کافیصلہ صرف وزارت داخلہ میں قائم چار رکنی ای سی ایل کمیٹی چھان بین کے بعد کرے گی ۔

(جاری ہے)

ای سی ایل کو جواز بناکر کسی تفتیشی ادارے کو کسی بھی شخص کی شخصی آزادی اور نقل وحرکت پر بلاجواز اور غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :