پاک بحریہ کا اینٹی شپ گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ، تجربہ پاکستان مخالف قوتوں کے لئے واضح پیغام ہے،ترجمان پاک بحریہ

اتوار 15 نومبر 2015 09:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء) پاک بحریہ نے اینٹی شپ گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ میزائل کاکامیاب تجربہ پاکستان مخالف قوتوں کے لئے واضح پیغام ہے پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بحریہ نے اینٹی شپ گائیڈڈ میزائل کا تجربہ کیا اور میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ہے اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ بھی موجود تھے ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل کامیاب تجربہ پاکستان مخالف قوتوں کے لئے واضح پیغام ہے

متعلقہ عنوان :