کراچی ،حکومت کا رواں مالی سال کے دوران فورجی اسپکٹرم کی نیلامی پرغورشروع ،پی ٹی اے کا اسپکٹرم کی نیلامی کاجائزہ لینے کیلئے انٹرکونیکٹ کمیونیکیشن سے معاہدہ

ہفتہ 14 نومبر 2015 09:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآ ن لائن۔14نومبر۔2015ء)حکومت نے رواں مالی سال کے دوران فورجی اسپکٹرم کی نیلامی پرغورشروع کردیا ۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اسپکٹرم کی نیلامی کاجائزہ لینے کیلئے برطانوی کنسلٹنسی کمپنی انٹرکونیکٹ کمیونیکیشن سے معائدہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ حکومت رواں مالی سال کے دوران فورجی اسپکٹرم کی نیلامی کا ارادہ رکھتی ہے حکومتی ہدایات کے بعد پی ٹی اے نے مقامی ٹیلی کام مارکیٹ کا سپکٹرم نیلامی میں شرکت کا اندازہ لگانے کیلئے برطانوی کمپنی سے معائدہ کرلیا ہے۔

کنسلٹنسی فرم مقامی مارکیٹ کی ضروریات کا اندازہ لگانے کے بعد پی ٹی اے کواسپکٹرم نیلامی پرسفارشات دے گی ملک میں کام کرنیوالی سیلولر کمپنیوں سے بھی مشاورت کی جائیگی یاد رہے کہ حکومت نے اپریل2014ء میں تھری جی کے تین اورچارجی کا ایک اسپکٹرم فروخت کیا تھا جن سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالرکی آمدنی ہوئی تھی بولی لگانیوالی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کے باعث فورجی کا ایک ا سپکٹرم فروخت نہیں کیا جا سکا تھا جس کی بولی اب متوقع ہے

متعلقہ عنوان :