نریندر مودی کی آمد، استقبال کی بجائے لندن کی سڑکوں پر احتجاج ،ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پر بڑا مظاہرہ ، گو مودی گو کے نعرے ، روڈ بند ہوگئے

جمعہ 13 نومبر 2015 08:14

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پر استقبال کی بجائے لندن کی سڑکوں پر احتجاج ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پر بڑا مظاہرہ ، گو مودی گو کے نعرے ، روڈ بند ہوگئے ، مودی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز نریندر مودی کے لندن پہنچنے تو ان کے استقبال کی بجائے برطانیہ کے مختلف شہروں میں سکھ اور دلت برادری کے عوام نے مظہرہ شروع کردیئے اور لندن میں شدید احتجاج کے باعث کئی سڑکیں بند ہوگئیں لندن کی ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ میں مودی کیخلاف سخت مظاہرہ کیا اور نریندر مودی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی مظاہروں میں ہندو، سکھ اور کشمیری برادری کے ساتھ دلت برادری مسحی مسلمان ، نیپالی اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی شامل تھے مودی کی آمد پر مظاہرین نے گو مودی گو ، مودی ناٹ ویلکم کے نعرے لگائے اور مودی کو ہٹلر قرار دیدیا