امریکی صدارتی امیدوار نے پاکستانی مسلمان طالبہ ملالہ یوسفزئی کیساتھ ممنوعہ مشروب پینے کی خواہش کا اظہار کردیا

جمعرات 12 نومبر 2015 04:54

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2015ء ) امریکی صدارتی امیدوار نے پاکستانی مسلمان طالبہ ملالہ یوسفزئی کیساتھ ممنوعہ مشروب پینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

نیوہمشائر میں ایس ٹی انسیلم کالج میں ا ن سے پوچھاگیاکہ ایک ایسے غیرسیاسی شخص کا چناوکریں جن کیساتھ بیٹھ کر پینا پسند کریں گے ، اس پر سینیٹر نے نوبل انعام یافتہ18سالہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کا نام لیا حالانکہ وہ تاحال ٹین ایجرہے اور اسلامی قوانین کے تحت شراب نوشی ممنوع ہے۔

یادرہے کہ اکتوبر2012ء میں ملالہ یوسفزئی سوات میں طالبان کانشانہ بننے کے بعد علاج کیلئے برطانیہ میں چلی گئی تھیں اور اب اپنی فیملی کیساتھ وہیں مقیم ہیں لیکن حملے کے بعد اسے عالمی سطح پر شہرت ملی۔ ایک دن پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہاں ملالہ یوسفزئی کو 2014ء میں بھارت کے کیلاش ستیارتھی کیساتھ تعلیم کیلئے آواز اٹھانے پر نوبل انعام سے نوازاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :