مجرم نوید عرف کمانڈو‘ کے اعترافی بیان کی روشنی میں عدلت کے حکم پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو آج انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوگے

جمعرات 12 نومبر 2015 04:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چوہدری علی اصغر المعرف بھولا گجر قتل کیس اہم مرکزی مجرم نوید عرف کمانڈو‘ کے اعترافی بیان کی روشنی میں عدلت کے حکم پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو آج 12نومبر کو انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوگے اور انکوائری ٹیم کے سرابرہ ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد عرفان اللہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ سے بیان ریکارڈ کریں گے خبر رساں ادارے کے مطابق بھولا گجر قتل کیس اہم مرکزی مجرم نوید عرف کمانڈو‘ کے اعترافی بیان کی روشنی میں عدلت کے حکم پرآئی جی پنجاب نے ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد عرفان اللہ کی سرابرہی میں تین رکنی انکوئری ٹیم مقر ر کی تھی جس میں دو انسپکٹرز بھی شامل ہیں انکوائری ٹیم کے سرابرہ ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد عرفان اللہ اس سے پہلے مجرم نوید کمانڈو کا جیل میں بیان ریکارڈ کر چکے ہیں جس میں مجرم نوید کمانڈو نے بھولا گجر کو رانا ثنا اللہ کے کہنے پر قتل کرنے کا اعتراف کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ وقافی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیر علی کے والد مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے چوہدری شیرعلی نے بھی مجرم نوید کمانڈو کے اعترافی بیان کی بناء پر ہی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ پر الزام عائد کیا ہے کہ فیصل آباد کی20 اہم شخصیات کے قتل کے پیچھے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا ہاتھ ہے ،اور وہ وقافی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیر علی اور ایم پی اے میاں طاہر جمیل کو قتل کراونا چاہتا تھا