وزیراعظم کے احکامات اور جی ایس پی پلس کے باوجود ملکی برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری ،برآمدات میں کمی کے پیش نظر وزیراعظم کا سیکرٹری تجارت طارق شہزاد ارباب کو ہٹانے کا فیصلہ

جمعرات 12 نومبر 2015 04:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2015ء) وزیراعظم کے احکامات اور جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے باوجود ملکی برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے برآمدات میں کمی کے پیش نظر وزیراعظم نے سیکرٹری تجارت طارق شہزاد ارباب کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2013 ء میں مسلم لیگ ن کی حکومت آنے کے بعد وزیراعظم نے ہر سال ملکی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان کو جنوری 2014 ء میں جی ایس پی پلس کا درجہ بھی مل گیا تھا مگر حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث برآمدات بڑھنے کی بجائے کم ہوتی جارہی ہیں ۔ برآمدات میں مسلسل کمی پر وزیراعظم نے سیکرٹری تجارت کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ملکی درآمدات پچیس ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی جب موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی تو انہوں نے برآمدات کو بڑھانے کے بلند و بالا دعوئے کئے حکومت کے ملکی برآمدات کو ہر سال بیس فیصد تک بڑھانے کے دعوے محض کاغذی ثابت ہوئے اور ابتدائی دو سالوں میں ملکی برآمدات بڑھنے کی بجائے مزید کم ہوئی ہیں جس کی وجہ سے حکومت پریشانی کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :