تحریک انصاف کی پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست

جمعرات 12 نومبر 2015 04:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کا پنجاب کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے چیف الیکشن کمشنر کو پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے پنجاب کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے پنجاب چیف الیکشن کمشنر کو خطر ارسال کیا جس میں انہوں نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسریمرحلے میں فوج تعیانت کرنے کی درخواست کی ہے۔

خط میں انہوں نے لکھاہے کہ الیکشن کمیشن پنجابکے تمام اضلاع کو حساس قراردے کرپولیس کی بجائے فوج کو تعینات کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تآحریک انصاف کے گیارہ کارکنان شہید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات پر تحریک انصاف کو سنجیدہ تحفظات ہیں اگلے مرحلے میں ان تحفظات کو دورکیا جائے۔