صدر مملکت کی عمران خان اور نواز شریف کے درمیان ثالثی کی پیشکش ،عمران خان کو ایوان صدر آنے کی دعوت

جمعرات 12 نومبر 2015 04:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے عمران خان اور نواز شریف کے درمیان ثالثی کی پیشکش اور عمران خان کو ایوان صدرمیں آنے کی دعوت دے دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ممنون حسین نے کہا کہ دھاندلی ہمارے سسٹم میں موجود ہے عمران خان کبھی ایوان صدر نہیں ائے اگر وہ آنا چاہیں تو ان کے لئے ہر وقت دروازے کھلے ہیں عمران خان ائیں میں نواز شریف کو بلا کر ان کے درمیان ثالثی کرادوں گا۔