ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس ،عابد شیر علی نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی،معافی نامہ کا جائزہ لیکر کیس کا فیصلہ کریں گے ،چیف الیکشن کمشنر ، سماعت26 نومبر تک ملتوی

بدھ 11 نومبر 2015 09:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء)بلدیاتی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی ورزی پر وزیر مملکت عابد شیر علی نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے وزیرمملکت عابد شیر علی کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت کی ۔سماعت شروع ہوتے ہی عابد شیر علی کے وکیل نے تحریک تحریری جواب اور بیان حلفی جمع کرایا۔

(جاری ہے)

تحریری جواب میں وزیر مملکت عابد شیر علی نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن سے معافی کی استدعا کی اور کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کا مکمل احترام کرتے ہیں اس حوالے سے وزیر مملکت کے وکیل نے عابد شیر علی کی جانب سے معافی نامے کا بیان حلفی بھی جمع کرایا،جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کے معافی نامہ کا جائزہ لینے کے بعد کیس کا فیصلہ کیا جائے گا ۔بعد ازاں کیس کی سماعت 26نومبر تک ملتوی کردی گئی۔