بلدیاتی الیکشن کے دوسرے اورتیسرے مرحلے میں آصف زرداری،وطن واپس نہیں آئیں گے ، آغاسراج درانی ،ان کالندن اوردبئی میں علاج چل رہا ہے جب ڈاکٹر ز اجازت دیں گے وہ وطن واپس آئیں گے، پریس کانفرنس

بدھ 11 نومبر 2015 09:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء) اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے اورتیسرے مرحلے میں سابق صدرآصف علی زرداری،وطن واپس نہیں آئیں گے کیونکہ انہیں کمرمیں تکلیف ،دل کاعارضہ اورذیابیطس جیسے مرض ہیں ان کالندن اوردبئی میں علاج چل رہا ہے جب ڈاکٹر زانہیں اجازت دیں گے وہ وطن واپس آئیں گے منگل کی شام اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے صرف استعفے دیئے ہیں وہ منظورنہیں ہوئے اس لیے ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی جب چاہیں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس طرح ایم کیوایم کے وفد نے وزیراعلی سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات اورشکایات سے وزیراعلی کوآگاہ کیا ہے اسی طرح پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما بھی وفد لے کراپنی شکایات سے وزیراعلی کوآگاہ کریں،انہوں نے مزید کہا کہ پی پی نے جس عدم برداشت اوررواداری کامظاہرہ کیا اگرایم کیوایم والے حکومت سندھ میں شامل ہوناچاہتے ہیں توان کاخیرمقدم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ غوث بخش مہرنے اعلان کیا تھا کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں دس سیٹیں نہ جیت سکے توسیاست چھوڑدیں گے اب انہوں نے صرف ایک نشست حاصل کی ہے ان کوسیاست چھوڑ کرگھربیٹھناچاہیئے ۔