پاکستان اور بیلاروس کا تعلیم صحت وتجارت سمیت18 شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے روڈ میپ پر دستخط کر دیئے،دونوں ممالک سفارتخانوں کی تعمیر کیلئے اراضی دینے پررضا مند ہوگئے، اعلیٰ سطح کے رابطے اور معاہدے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد گار ثابت ہوں گے،میاں نوازشریف،پرتپاک استقبال پرپاکستانی حکومت وعوام کا مشکور ہوں،پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، معاہدوں پر دستخط سے تعلقات مستحکم ہوں گے،آندرے کوبیاکوف،وزیراعظم پاکستان کا بیلاروسی ہم منصب اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ

بدھ 11 نومبر 2015 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء)پاکستان اور بیلاروس کاتجارت ،معیشت ،زراعت ،صحت ،تعلیم سمیت18 مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے روڈ میپ پر دستخط کر دیئے ،جبکہ اسلام آباد اور منسک نے سفارتخانوں کی تعمیر کیلئے اراضی دینے پر اتفاق کیا ہے،انسانی بنیادوں پر روڈ میپ کا تعاون 2015 سے 2020 کا ہوگا،منگل کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی تقریب منعقد ہوئی اوروفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ،پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم نواز شریف جبکہ بیلاروس وفد کی قیادت آندرے کوبیا کوف نے کی،دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے اور تجارت ،معیشت ،زراعت ،تعلیم سمیت 18 مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اور معاہدہ طے پایا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد اور منسک سفارت خانوں کی تعمیر کیلئے اراضی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

بیلاروس کی بریسٹ ریجنل ایگزیکیو کمیٹی اور حکومت بلوچستان ، وٹ بسک ریجن اور حکومت خیبر پختونخوا ،منسک ریجن اور حکومت پنجاب ،موگی لیف شہر کیگزی کیوٹ کمیٹی اور ضلعی حکومت لاہور ،حکومت سندھ اور گومیل ریجنل ایگزیکٹو کمیٹی ،بیلاروسین چیمبر اور اسلام آباد چیمر آف کامر س ،بریسٹ برانچ اور کراچی چیمبر آف کامرس ،بیلاروس کی موگی لیف برانچ اور لاہور چیمبر آف کامرس کے درمیان تعاون کے یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ،اس موقع پر صوبائی حکومتوں اور مختلف شعبوں کے نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے بیلاروس وفود کے ساتھ معاہدوں کا تبادلہ اور مصافحہ کیا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے بیلاروس ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوبیا کوف آندرے کو پہلی مرتبہ پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں ،میرا دورہ بیلاروس دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملا ہے ،بیلاروس وزیر اعظم کی آمد سے تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، گزشتہ چھ ماہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 3 مرتبہ اعلیٰ سطحی رابطہ ہوا ہے جو دونوں ممالک کو قریب لانے میں مدد گار ثابت ہوا ہے،بیلاروس وزیر اعظم کے ساتھ تجارت ،سرمایہ کاری ،معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا ہے جبکہ علاقائی و عالمی معاملات پر بیلاروس کی قیادت سے بات چیت ہوئی ہے انہوں نے عالمی سطح پر ہمارے کردار اور موقف کی تائید کی ہے،بزنس فور م کے تیسرے اجلاس سے تاجر برادری میں تعلقات کو مزید فروغ ملے گا،اس موقع پر بیلاروس وزیر اعظم کوبیا کوف آندرے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان کی دعوت دینے پر وزیر اعظم نواز شریف کا مشکور ہوں، بہتر میزبانی اور شاندار استقبال پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں پر دستخط تعلقات کو مستحکم کرنے کا عزم ہے، معیشت کے شعبے میں پاکستان سے تعاون بڑھائیں گے ،زراعت کے شعبے میں مختلف مصنوعات پاکستان کو فراہم کریں گے ، زراعت اور خوراک کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کریں گے ،باہمی تجارت کا حجم بھر پور صلاحیت تک بڑھائیں گے ،زراعت ،انفراسٹرکچر اور معدنیات اور تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون بڑھائیں گے ۔

بعد ازاں وزیر اعظم نے بیلاروس ہم منصب آندرے کوبیاکوف کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں بیلاروس کے وزراء اور وفد نے بھی شرکت کی