عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ،پی ٹی آئی اور اور ن لیگ کی عدالتی جنگ تاحال جاری ، سعد رفیق کے حلقے میں دھاندلی کے مقدمے کی دوبارہ سماعت آج شروع ہوگی ،حامد خان نے جلد سماعت کی درخواست دے رکھی ہے

منگل 10 نومبر 2015 09:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2015ء)مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے درمیان2013ء کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے عدالتی جنگ تاحال جاری ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کا آج(منگل) کو جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں3رکنی بنچ مسلم لیگ(ن) کے خواجہ سعد رفیق کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے حوالے سے مقدمے کی دوبارہ سے سماعت شروع کرے گا،اب تک خواجہ سعد رفیق حکم امتناعی کی وجہ سے رکن قومی اسمبلی ہیں،ان کی کامیابی کو تحریک انصاف کے حامد خان نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا اور جس پر الیکشن ٹریبونل نے خواجہ سعد رفیق کو نااہل قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ جہاں نصیر احمد،خالد محمود بھٹی کی درخواستوں کی بھی سماعت کرے گی۔خواجہ سعد رفیق نے این اے125لاہور سے کامیابی حاصل کی تھی