چیئرمین سینیٹ نے سابقہ اراکین پارلیمنٹ اور انکے اہلخانہ کیلئے وی آئی پی سہولیات کی فراہمی بارے قرارداد ختم کردی ،قرارداد پیش کرنے والے چھ سینیٹرز ایوان سے غیر حاضر رہے، تین سینیٹرز نے دستبرداری کا اعلان کردیا

منگل 10 نومبر 2015 09:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2015ء)چےئرمین سینیٹ نے مختلف سیاسی جماعتوں کے سینیٹرز کی جانب سے سابقہ اراکین پارلیمنٹ اور ان کے اہلخانہ کیلئے وی آئی پی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں پیش کی جانے والی قرارداد ختم کردی،قرارداد پیش کرنے والے چھ سینیٹرز ایوان سے غیر حاضر جبکہ تین سینیٹرز نے قرارداد سے دستبرداری کا ا علان ر کردیا۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز ایوان بالا میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا،سینیٹر محسن عزیز،سینیٹرمحمد حسن خان لغاری،سینیٹر عثمان کاکڑ،سینیٹر سردار فتح محمد حسنی،سینیٹر نسیمہ احسان،سینیٹر کامل علی آغا،مفتی عبدالستار اور سینیٹر حاجی سیف اللہ خان بنگش کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد جس میں حکومت سے یہ سفارش کی گئی تھی کہ تمام سابق اراکین پارلیمنٹ کو وی آئی پی سہولیات اور اہلخانہ کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے جائیں،سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر محسن عزیز نے دستبرداری کا اعلان کیا جبکہ دیگر تمام سینیٹرز ایوان سے غیر حاضر تھے جس پر چےئرمین سینیٹ نے قرارداد کو ختم کردیا

متعلقہ عنوان :