ایاز صادق 268 ووٹ لیکر دوبارہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب، شفقت محمود نے 31 ووٹ حاصل کئے، 300 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا،ایک ووٹ مسترد،قائم مقام سپیکر نے نو منتخب سپیکر سے عہدے کا حلف لیا،ایاز صادق کے منتخب ہوتیہی ایوان شیر آیا شیر آیا کے نعروں سے گونج اٹھا،پیپلزپارٹی‘ جماعت اسلامی‘ ایم کیو ایم‘ پختونخوا عوامی ملی پارٹی‘ مسلم لیگ ق‘ جمعیت علمائے اسلام اور این پی سمیت دیگر جماعتوں نے سپیکر کے انتخاب میں ایاز صادق کی حمایت کی،ایک ہی مدت میں دو بار سپیکر منتخب ہونا جمہوریت اور آئین کی فتح ہے،ایاز صادق، نیشنل ایکشن پلان سمیت دیگر اہم اقدام پارلیمنٹ کے باہر ہوئے آئندہ پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں،شفقت محمود،ہنی مون پیریڈ ختم ہو چکا ابھی تک حکومت نے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا،خورشیدشاہ،ایم کیو ایم اور ایاز صادق کی کہانی ایک جیسی ہے،فاروق ستار، صاحبزادہ طارق اللہ و دیگر کا اظہار خیال
منگل 10 نومبر 2015 09:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق 268 ووٹ لیکر دوبارہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے‘ ہیں۔قائم مقام سپیکر جاوید مرتضیٰ عباسی نے نو منتخب سپیکر سے عہدے کا حلف لیا۔ سپیکر کا انتخاب کے لئے ووٹنگ قومی اسمبلی میں پیر کے روز صبح 9 بجے شروع ہو کر ایک بجے تک جاری رہی۔ سپیکر کے انتخاب میں کل 300 اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
سردار ایاز صادق کے مخالف امیدوار پی ٹی آئی کے شفقت محمود نے 31 ووٹ حاصل کئے جبکہ ایک ووٹ ضائع قرار دیا گیا۔ سپیکر کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے علی محمد خان اور مسلم لیگ ن کی جانب سے طاہرہ اورنگزیب نے پولنگ ایجنٹ کے فرائض انجام دیئے۔ سپیکر کے انتخاب میں پریذائیڈنگ آفیسر کے فرائض سیکرٹری قومی اسمبلی نے سرانجام دیئے۔(جاری ہے)
ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان قائم مقام سپیکر جاوید مرتضیٰ عباسی نے کیا۔
ایاز صادق کے منتخب ہونے کے اعلان کے بعد ایوان زریں شیر آیا شیر آیا کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین ایوان میں خاموش رہے۔ سردار ایاز صادق کی حمایت اپوزیشن جماعتیں‘ پیپلزپارٹی‘ جماعت اسلامی‘ ایم کیو ایم‘ پختونخوا عوامی ملی پارٹی‘ مسلم لیگ ق‘ جمعیت علمائے اسلام اور این پی سمیت دیگر جماعتوں نے کی جس کے نتیجے میں سردار ایاز صادق 268 ووٹ لیکر دوبارہ قومی اسمبلی سپیکر منتخب ہو گئے۔ سپیکر کے انتخاب میں وزیراعظم نواز شریف نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ تاہم کابینہ کے متعدد اراکین نے انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔ سپیکر کا انتخاب خوش اسلوبی سے سرانجام پایا۔ انتخاب کے وقت مہمانوں کی آمد سے گیلریاں کھچا کھچ بھر ہوئی تھیں۔ نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایوان زریں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے دوبارہ منصب عطا کیا اور پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی کہ ایک ہی مدت میں دو مرتبہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کامیابی جمہوریت اور آئین کی فتح ہے ایاز صادق نے وزیراعظم نواز شریف‘ خورشید شاہ‘ فاروق ستار‘ مولانا فضل الرحمان‘ فاٹا اراکین‘ جماعت اسلامی‘ مسلم لیگ ق‘ عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجھے دوتہائی اکثریت سے ایوان میں کامیاب کرایا۔ ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے جمہوریت پر یقین رکھتے ہوئے مقابلے میں حصہ لیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ اب مل کر جمہوریت اور آئین کا دفاع کرینگے۔ پورے ایوان کی مشاورت سے جمہوریت اور آئین کے دفاع کو مستحکم کرنے کے لئے اور اسے فعال بنانے کے لئے مل کر کام کرینگے۔ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کو مشاورت کے ساتھ چلائیں گے۔ کشمیر کے مسئلے کو اپنے ایجنڈے میں رکھ کر آگے بڑھائیں گے‘ آزادی اظہار رائے کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ ایاز صادق نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بہتر ساکھ دیگر ممالک میں اجاگر کرنے کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بطور اپوزیشن اپنا کردار خوش اسلوبی سے ادا کیا لیکن پارلیمنٹ میں جن اصلاحات کی ضرورت ہے انہیں بھی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا وجود خوش آئند ہے لیکن الیکشن ریفارمز پر بھی غور ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور دیگر بڑے اہم اقدام پارلیمنٹ کے باہر ہوئے انہیں آئندہ پارلیمنٹ میں ہونا چاہئے۔ پیپلز پارٹی کے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا دوسری مرتبہ منتخب ہونا آپ پر اعتماد کی عکاسی ہے کیونکہ ماضی میں بھی آپ نے بطور سپیکر ایوان کو بڑے احسن طریقے سے چلایا۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی آپ مثبت کردار ادا کرینگے لیکن حکومت کا اب ہنی مون پیریڈ ختم ہو چکا ہے اور ابھی تک حکومت نے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا ہے۔ آنے والا وقت بہت کٹھن ہو گا اس لئے محنت کی ضرورت ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایاز صادق سمیت شفقت محمود کو مقابلہ کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ایم کیو ایم اور ایاز صادق کی کہانی ایک جیسی ہے۔ ہم استعفے دے کر گئے تو آپ بھی چلے گئے۔ ہم ایوان میں آئے تو آپ بھی آ گئے۔ آج 9 نومبر علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر آپ دوبارہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے جو خوش آئند ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا اب ہمیں خوداحتسابی کے عمل پر بھی غور کرنا ہو گا۔ اب ہم ملک میں اصل جمہوریت کو قائم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ بل اسمبلی میں اس طریقے سے نہیں لائے گئے جس طرح آنے چاہئیں تھے۔ اسمبلی کے ایجنڈے کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کی پالیسی سازی کے لئے ایوان زریں میں بحث نہیں ہوئی۔ 1998ء کے بعد آج تک مردم شماری نہیں ہوئی۔ آرٹیکل 19 کے تحت ملک کی چوتھی بڑی جماعت ایم کیو ایم جو کالعدم نہیں ہے اس کے قائد الطاف حسین کی تقریر پر پابندی لمحہ فکریہ ہے۔ ایوان کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ جماعت اسلامی کے سینئر رہنما صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن ایاز صادق کے علاوہ کسی دوسرے امیدوار کو سپیکر کے لئے نامزد کرتی تو اس پر جماعت اسلامی ضرور سوچتی مگر ایاز صادق کی ماضی کی کارکردگی کی وجہ سے ہم نے دوبارہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا۔ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے سپیکر کے الیکشن میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ 26 اکتوبر کے زلزلے کے بعد مالاکنڈ کی عوام کھلے آسمان کے نیچے ہے ایوان اس کا نوٹس لے فاٹا کے رکن قومی اسمبلی جی جی جمال نے کہا کہ فاٹا کے ارکان کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سپیکر کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاکہ فاٹا کی عوام کے مسائل کو اجاگر کیا جا سکے۔ کیونکہ قومی اسمبلی بھی مسائل کے حل کے لئے صوبائی اسمبلی کا کردار ادا کر سکتی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے غلام بلور نے کہا کہ سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تحریک انصاف کو چاہئے تھا کہ سپیکر کو بلامقابلہ منتخب کراتے اگر انہوں نے الیکشن لڑنا تھا تو تمام اپوزیشن کو اعتماد میں لیتے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ خاص طور پر ایاز صادق کے ووٹ کے لئے آج قومی اسمبلی آئی ہوں جس طرح میرے حلقے میں کارروائیاں ہو رہی ہیں اس کے بعد یہاں پر آنا مناسب نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بدین کے بلدیاتی انتخابات میں پری پول دھاندلی کے ثبوت پورے ایوان میں پیش کروں گی۔ آخر الیکشن کمیشن کہاں ہے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخاب میں اپنی کارکردگی پر نظر ثانی کرنا ہو گی تاکہ ملک کو دو حصوں میں تقسیم ہونے سے بچایا جا سکے۔ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ ہونے والی قانون سازی اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر ہونی چاہئے۔ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اس میں نمائندگی دی جائے۔ قوم کے مسائل پر اسمبلی میں بحث ہونی چاہئے۔ شفقت محمود کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس مرتبہ دھاندلی کا الزام نہیں لگایا۔ فاٹا کے رکن قومی اسمبلی عبدالقہار نے کہا کہ آئینی مسائل پر بھی ایوان میں توجہ دی جائے جو قانون لاہور کے واہگہ بارڈر پر ہے وہی قانون بلوچستان اور چمن کے بارڈر پر بھی ہونا چاہئے۔ اگر گوادر اور بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا تو پھر اقتصادری راہداری بھی نہیں ہو گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 10 نومبر 2015 کی مزید خبریں
-
گورنر پنجاب نے سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کو فوری بند کرنے کی ہدایت کردی ، اکیڈمی کا سامان اور دیگر اشیاء کو دو روزکے اند ر اٹھانے کا حکم بصورت دیگر سامان ضبط کرلیا جائیگا ، نوٹیفکیشن ،سعید اجمل نے اکیڈمی ... مزید
-
وزیراعظم نے تاریخ ساز کسان پیکیج دیا،عمران خان نے اسے رکوانے کی کوشش کی‘ شہبازشریف،پنجاب میں چاول اور کپاس کے چھوٹے کاشتکاروں کو 40ارب روپے کی خطیر رقم سے مالی امداد کی ادائیگی شروع،وزیراعلیٰ پنجاب ... مزید
-
تحریک انصاف نے ہم سے سپیکر کا ووٹ مانگا نہ ہی پی ٹی آئی نے سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے ہمیں یہ بتایا گیا،سراج الحق
-
جینکوز کی ہیٹ ریٹنگ کرنے سے ہزاروں یونٹس بی ٹی یو کا فرق سامنے آیا،عابد شیر علی، آئل مافیا کی لوٹ مار ختم کرنے میں مدد ملی ، بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہوگی،وزیر مملکت بجلی کا سینٹ میں آئی پی پیز کی کارکردگی ... مزید
-
پی آئی اے کی کارکردگی کا جائزہ،چیئرمین سینٹ کا تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان ،پی آئی اے کی تباہی کا ذمہ داری زیادہ سٹاف،پائلٹس کا ہڑتال ، یونینز کی مطالبات ہیں،فرحت اللہ بابر،بہتری ... مزید
-
لاہور، گھرکی ہسپتال کے نزدیک آئل ڈپو میں زوردار دھماکہ ‘ 5 افراد موقع پر جاں بحق ،جاں بحق ہونیوالے افراد بری طرح جھلس گئے تھے‘ ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا‘ آئل ڈپو پر ٹینکر پھٹنے کی آواز دور دور ... مزید
-
چنیوٹ ،بلدیاتی الیکشن، امیدوار کا انوکھا طریقہ” ووٹ نہ دینے پر گولی مارنے کی دھمکی“ ووٹرز میں خوف وہراس پھیل گیا ،ووٹرز جان بچانے کی خاطر پولیس کی خدمات لینے پر مجبور
-
دہشت گردوں کی دھمکیاں، چوہدری محمدسرور نے سیکورٹی فراہمی کیلئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو خط لکھ دیا
-
بھارتی ایجنسی ”را“ سے تعلقات کا شعبہ ، کراچی پولیس نے تحقیقات کیلئے بلدیاتی اداروں سے 300گھوسٹ ملازمین کا ڈیٹا حاصل کرلیا
-
برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت پر بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف نعرہ تحریر ،مودی کو ہٹلر سے تشبیہہ ،مودی کا خیر مقدم نہیں کرتے
-
اردن میں فائرنگ سے دو امریکی فوجی اہلکار ہلاک
-
حدت ایک ڈگری کے اضافے کی حد عبور کر جائیگی،محکمہ موسمیات برطانیہ
-
ریاست بہار میں انتخابات ،غلط رپورٹنگ کرنے پر بھارتی چینل نے معافی مانگ لی،رواں سال دنیا بھر میں انتخابی نتائج کے حوالے سے پول غلط ثابت ہوئے اوربھارت میں بھی ایسا ہی ہوا، پرینائے رائے
-
اسلحہ اسکینڈل ،سری لنکا کے وزیر برائے پولیس مستعفی
-
لبنان: اسرائیل کے لیے جاسوسی میں ملوث گروہ گرفتار،اہم شخصیات اور حساس تنصیبات پکڑے گئے جاسوسوں کے اہم اہداف تھے
-
عالمی حدت کے باعث آئندہ پندرہ برسوں کے دوران مزید 10 کروڑ افراد غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔ عالمی بنک کی رپورٹ
-
سعودی عرب میں تین ایرانیوں کے سر قلم کر دیے گئے، تینوں ایرانی مجرموں کو یہ سزا ملک کے مشرقی بندرگاہی شہر دمام میں دی گئی، جہاں تلوار سے ان کے سر قلم کیے گئے،رواں سال سزائے موت پانے والو ں کی تعداد ... مزید
-
ایاز صادق 268 ووٹ لیکر دوبارہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب، شفقت محمود نے 31 ووٹ حاصل کئے، 300 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا،ایک ووٹ مسترد،قائم مقام سپیکر نے نو منتخب سپیکر سے عہدے کا حلف لیا،ایاز صادق ... مزید
-
پاکستان میں دہشت پھیلانے والے جتھوں کو کسی صورتحال بر داشت نہیں کیاجائیگا، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ،آخری دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، محمد نواز شریف
-
بھارتی عزائم کو اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا میں بے نقاب کیاجائیگا،سرتاج عزیز،وزارت خارجہ نے نریندرمودی کے پاکستان توڑنے کے اعتراف کاجواب دیا ،قومی اسمبلی نے متفقہ مذمتی قراردادمنظورکی،مشیرخارجہ،بھارتی ... مزید
-
قطر سے ایل این جی معاہدہ رواں ماہ طے پا جائے گا،شاہد خاقان عباسی، درآمد دسمبر2015ء میں شروع ہوگی،فاقی وزیر پٹرولیم کی دوحہ میں میڈیا سے گفتگو
-
چیئرمین سینیٹ نے سابقہ اراکین پارلیمنٹ اور انکے اہلخانہ کیلئے وی آئی پی سہولیات کی فراہمی بارے قرارداد ختم کردی ،قرارداد پیش کرنے والے چھ سینیٹرز ایوان سے غیر حاضر رہے، تین سینیٹرز نے دستبرداری ... مزید
-
بیرونی قرضے لیکر عوام کو غلام بنایا جارہا ہے، عمران خان،ہم جمہوری انداز میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ، گفتگو
-
تحریک انصاف نے”دھاندلی“ کی جگہ” فراڈ“ کا لفظ استعمال کرنا شروع کر دیا،عام الیکشن اور ضمنی الیکشن کے بعد بلدیاتی الیکشن کے پہلے اور دوسرا مرحلہ میں ناکامی پرحکومت کے خلاف بیان بازی کی نئی حکمت ... مزید
-
عوامی تحریک کے سنیئر عہدیداروں کی پرویز مشرف سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ پر تبادلہ خیال ،متحد اپوزیشن ہی موثر اپوزیشن ثابت ہو سکتی ہے ،سابق صدر
-
40ارب کے نئے ٹیکس اگلے ماہ سے لگیں گے،ڈیزل پر44فیصدٹیکس لے رہے ہیں ،اسحاق ڈار ،راچی آپریشن جاری رہے گا،آپریشن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو
-
افغانستان سے متعلق وزارتی کانفرنس دسمبرکے دوسرے ہفتے اسلام آبادمیں ہوگی، بھارت سمیت 31ممالک کودعوت نامے بھجوا دئیے دیئے
-
(ن)لیگ سکاٹ لینڈ کے صدر امین مرزا کے گھر اور شو رومز پر چھاپے ،9لاکھ پاؤنڈ برآمد ،امین مرزا پر آمدنی خفیہ رکھنے اور ٹیکس چوری کے الزامات ہیں، ٹیکس چوری کا معاملہ بڑا پیچیدہ ہے اس لیے تفتیش میں طویل ... مزید
-
عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ،پی ٹی آئی اور اور ن لیگ کی عدالتی جنگ تاحال جاری ، سعد رفیق کے حلقے میں دھاندلی کے مقدمے کی دوبارہ سماعت آج شروع ہوگی ،حامد خان نے جلد سماعت کی درخواست دے رکھی ہے
-
ایاز صادق سے ذاتی اختلاف نہیں ہے ہم نظام کو ٹھیک کرنے کی بات کر رہے ہیں، شاہ محمود قریشی، پچھلے ڈھائی سال میں ایوان کے اندر اپوزیشن جماعتیں موجود ہونے کے باوجود اپنا فعال کردار ادا نہیں کر رہیں ،میڈیا ... مزید
-
نواز حکومت کی اڑھائی سالہ کارکردگی بدعنوانی،اقرباپروری اوربدانتظامی سے بھر ی پڑ ی ہے، تحر یک انصا ف ، لوڈشیڈنگ جاری،برآمدات میں کمی،محصولات اہداف سے کم، بڑے منصوبوں میں عدم شفافیت،لاگت میں بے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.