ریحام بیڈروم میں عمران کے پالتوکتوں کے آنیکی مخالف تھیں ،برطانوی اخبار کا دعویٰ ، ریحام نے عمران خان کی زندگی دوزخ بنادی تھی،کتوں کو گھرسے باہرکمرے میں منتقل کرنے پرعمران خان کوشدید ناگواری تھی۔ ریحام کی جانب سے سیاست میں مرکزی کرداراداکرنیکی خواہش بھی تشویش کاباعث تھی،رپورٹ میں انکشاف

پیر 9 نومبر 2015 09:09

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2015ء )برطانوی اخبارنے دعویٰ کیاہے کہ ریحام نے عمران خان کی زندگی جہنم بنادی تھی ،اختلافات اس حدتک تھے کہ ریحام بیڈروم میں عمران خان کے پالتوکتوں کے آنے کے بھی خلاف تھیں۔عمران خان نے ریحام کو ایس ایم ایس کے ذریعے طلاق دی تھی۔برطانوی اخبار نے خاندانی اور قریبی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ریحام نے عمران خان کی زندگی دوزخ بنادی تھی۔

62برس کے عمران خان اور 42برس کی ریحام کے درمیان کئی معاملوں پرتلخیاں رہیں۔بنی گالامیں گھرسے متعلق ریحام نے اہم تبدیلی یہ کی تھی کہ عمران خان کے پالتوکتوں کا کمرے میں داخلہ بندکردیاتھا۔ اورعمران خان کی جانب سے روکے جانے کے باوجود کتوں کو گھرسے باہرکمرے میں منتقل کردیا تھاجس پرعمران خان کوشدید ناگواری تھی۔

(جاری ہے)

گھرمیں بھی تبدیلیاں بھی کی گئیں تاکہ ریحام کی چھوٹی بیٹی ساتھ رہ سکے اور بڑی بیٹی اوربیٹاآجاسکیں۔

ریحام کے رشتہ دارجب چاہتے،بنی گالاآتے جبکہ عمران خان کے بھانجوں کے آ نے جانے پرروک ٹوک تھی۔ریحام کواس بات پراعتراض تھاکہ عمران خان کاسابقہ اہلیہ جمائماگولڈاسمتھ سے قریبی تعلق تاحال کیوں قائم ہے۔اخبارکے مطابق ریحام کی جانب سے سیاست میں مرکزی کرداراداکرنیکی خواہش بھی تشویش کاباعث تھی۔ نوبت یہ آگئی تھی کہ عمران خان کو اپنے مالی معاونین اور پارٹی کیوفاداروں کی بغاوت کاسامناہوگیاتھا۔

اوریہ بھی کہ ریحام کے کھانے،پکانے اورپہننے سے متعلق چیزوں میں عوام کی دلچسپی عمران خان کے سیاسی پیغام کوآگے بڑھانے میں حائل ہورہی تھی۔ ریحام سے متعلق باتیں عمران خان کی خبروں کوبھی پیچھے چھوڑدیتی تھیں۔ ریحام کی ڈاکٹراعجاز سے طلاق کی وجوہات بھی پاکستانی معاشرے میں اچھی نظرسے نہیں دیکھی گئیں۔اخبارکے مطابق عمران خان نے میں تمھیں طلاق دیتاہوں تین بارلکھ کرریحام خان کوپہلے میسج بھیجا اورپھر مختصر ای میل کی۔

ریحام خان کویہ میسج اس وقت ملا جب انہوں نے برمنگھم ائرپورٹ پرلینڈکیا۔اسکے ساتھ ہی عمران خان کے چیف اف اسٹاف نے کنفرمیشن کیلیے کال بھی کی۔ انتہائی پریشان ریحام برمنگھم سے لندن پہنچیں جہاں عمران خان کے قابل اعتماددوست زلفی بخاری نے ان سے ہوٹل میں 3گھنٹے ملاقات کی ۔

متعلقہ عنوان :