محبت میں گرفتارچینی ”ڈولی “کا معاملہ مشکوک ہونے لگا،ڈولی کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد، کسی کو ملنے کی بھی اجازت نہیں،چینی سفارتخانہ بھی خاموشی اختیار،ڈولی کو سیکورٹی رسک قرار دینے کے باوجود سفارتی سطح پر معاملہ کیو ں دباہواہے، وجوہات سامنے نہ آسکیں،ذرائع

اتوار 8 نومبر 2015 10:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2015ء) عاشق کی محبت میں گرفتارہوکر چائنہ سے پاکستان آنے والی ”ڈولی “کا معاملہ سرکٹ ہاؤس مظفر گڑھ میں محصور ہونے کے باعث مشکوک ہونے لگا ہے ،ڈولی کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ اس سے کسی کو ملنے کی بھی اجازت نہیں ہے دوسری جانب چین کا سفارتخانہ بھی مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے اور سیکورٹی رسک قرار دینے کے باوجود سفارتی سطح پر یہ معاملہ کیو ں دباہواہے اس کی وجوہات سامنے نہ آسکی ہیں جبکہ پاکستانی عاشق امین کے مطابق وہ چائنہ کی لڑکی میڈان ڈولی سے مسلمان ہونے تک شادی نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے رہائشی پاکستانی عاشق کی محبت میں گرفتارہوکر چائنہ سے پاکستان آنے والی” میڈان ڈولی“ کا معاملہ سرکٹ ہاؤس مظفر گڑھ میں محصور ہونے کے باعث مشکوک ہونے لگا ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ میں واقع سرکٹ ہاؤس میں محصور ڈولی کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھی جارہی ہے جبکہ اسے انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسر نہیں ہے ۔

ساتھ ہی ڈولی کو کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہے ۔ابھی تک اسلام آباد میں چینی سفارتخانے نے ڈولی کو اپنی تحویل میں نہیں لیا، یہ وہ سوال ہے جو سب کے ذہنوں میں گردش کررہاہے ۔واضح رہے کہ ڈولی آزاد ویزے پر پاکستانی عاشق سے ملنے اور شادی کے لیے آئی جبکہ سفارتی سطح پر بھی معاملہ حل کرنے کی کوشش نظر نہیں آرہی ہے ۔ڈولی کو پولیس حکام انتہائی سیکورٹی رسک بھی قرار دے چکے ہیں مگر پھر بھی معاملہ جوں کا توں ہے ۔

یہ بات تو یقینی ہے کہ ڈولی پاکستان سے جانے سے انکاری ہے مگر کیاڈولی سرکٹ ہاؤس میں ہی محصور رہے گی یا حکومت معاملے کو احسن طریقے سے حل کرنے کے لیے کوئی کردار اداکرے گی اس بات کا ڈولی کو بھی شدت سے انتظارہے ۔دوسری جانب مظفر گڑھ کے رہائشی عاشق امین کے مطابق ڈولی مسلمان ہونے کو تیار نہیں ہے اس لیے وہ اس سے شادی نہیں کرسکتا ہے ۔