افتخار چوہدری نے اپنے دور میں بہت سے سیاسی فائدہ اٹھائے ، پرویز الٰہی کا الزام ،2013ء کے انتخابات میں کمال دھاندلی ہوئی ،(ن) لیگ والوں کو خود سمجھ نہیں آئی اتنے ووٹ کہاں سے ملے ،پیپلز پارٹی کے حکومت سے الحاق سے سیاسی نقصان پہنچا ، کراچی آپریشن سے پتہ چل گیا کس کس کو بھار ت سے فنڈنگ ہوتی ہے ، گفتگو

اتوار 8 نومبر 2015 10:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2015ء) سابق نائب وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے دور میں بہت سے سیاسی فائدے بھی اٹھائے ، اپنے دور حکومت میں چیف جسٹس افتخار چوہدری و راضی کرنے کیلئے ان کے بیٹے ارسلان افتخار کو ایف آئی اے میں نوکری دلوائی ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2013ء کے انتخابات میں کمال کی دھاندلی ہوئی عمران خان کی اتنی مقبولیت تھی کہ لگ رہا تھا بہت سیٹیں جیتیں گے نواز لیگ والوں کو خود سمجھ نہیں آئی اتنے ووٹ کہاں سے ملے انہوں نے کہا کہ حکومت نے تیسرا بجٹ دیا ہے لیکن بجٹ میں کسانوں کیلئے کچھ نہیں دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوصرف کراچی میں دہشتگرد نظر آرہے ہیں پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی ہوئی تو حکمران خود پھنس جائینگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حکومت سے الحاق سے سیاسی نقصان پہنچا پیپلز پارٹی کو سہارا دینے کیلئے حکومت میں شامل ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان ترقی نہ کرے کراچی آپریشن سے ثابت ہوگیا کہ کس کس کو بھارت سے فنڈنگ ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے الزام عائد کیا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چہودری نے اپنے دور میں بہت سے سیاسی فائدے بھی اٹھائے ہم نے اپنے دور حکومت میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو راضی کرنے کیلئے ان کے بیٹے ارسلان افتخار کو ایف آئی اے میں نوکری دلائی سابق چیف جسٹس نے پرویز مشرف کی بلٹ پروف گاڑی بھی مانگی تھی