ڈی جی رینجرزکی زیرصدارت اہم اجلاس،اجرتی قاتلوں اورٹارگٹ کلرزکے خلاف کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی

ہفتہ 7 نومبر 2015 09:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء) ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبرکی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں ڈی جی رینجرز کواجرتی قاتلوں اورٹارگٹ کلرزکے خلاف کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی،میجرجنرل بلاک اکبرنے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں پراطمینان کااظہار کیااورسیکٹر کمانڈرزکودہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مزیدتیز کرنے کی ہدایت کی،رینجرزکی دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔