وزیر اعظم نے لودھراں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے250 ارب روپے کا اعلان کر دیا،نیشنل ایکشن پلان پرامن اور ترقی پسند نئے پاکستان کا ویژن ہے،دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا ہے،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،کچھ سیاستدانوں نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر ریٹنگ بڑھانے کی کوشش کی لیکن اللہ تعالیٰ نے نہیں بڑھنے دی ،ملکی ترقی میں جگہ جگہ روڑے اٹکائے جارہے ہیں ہم عبور کرتے جارہے ہیں ،بلدیاتی الیکشن نے ثابت کر دیا لودھراں بھی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے،یہاں چیئرمین بھی لیگی ہوگا،وسائل کی کمی کے باوجود341 ارب روپے کا کسان پیکیج دیا ،کسانوں سے محبت کا دعوی کرنے والے کسانوں کے پیکیج میں روڑے اٹکا رہے ہیں ،مجھے یہ نیک کام کرنے میں روکا گیا،صاف اور سچی بات کرتا ہوں ،جھوٹ ہمارا شیوا نہیں،2017 خوشحالی کا سال ہوگا، بجلی کی قلت کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے،کسانوں کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں،وزیر اعظم کا کسانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے سیالکوٹ اور لودھراں میں خطاب

ہفتہ 7 نومبر 2015 09:18

لودھراں،سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرامن اور ترقی پسند نئے پاکستان کا ویژن ہے،قوم سے وعدہ کیا ہے کہ ملک میں دہشت گرد نہیں رہنے دیں گے ،دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا ہے، ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،کراچی آپریشن سے امن کی فضاء قائم ہوئی ہے ،مخالفین ملک کی ترقی کے سفر میں جگہ جگہ روڑے اٹکائے جارہے ہیں ہم ان راستوں کو بڑی مشکل سے عبور کر آگے بڑھتے جارہے ہیں،کچھ لوگوں نے کنٹینروں پر کھڑے ہو کر ریٹنگ بڑھانے کی کوشش کی ہے ،اللہ تعالی نے ان کی ریٹنگ کو بڑھنے نہیں دی ،افغانستان میں قیام امن کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،خطے کے تمام ہمسائے ممالک سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لودھراں اور سیالکوٹ میں کسان پیکیج کے تحت امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ہمارے دورے اقتدار میں ہی بجلی بحران سے چھٹکارا حاصل کر لیا جائیگا،ماضی کی حکومتوں اور آمروں نے بجلی بحران کے حوالے کچھ نہیں کیا اور یہ مسئلہ ہمارے لئے چھوڑ گئے ہیں اگر ملک میں بجلی بحران نہ ہوتا تو پاکستان ترقی کی منزلوں تک پہنچ چکا ہوتا،انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں ہمارے راستوں میں کاٹنے بچھائے جارہے ہیں اور مخالفین جگہ جگہ روڑے اٹکا رہے ہیں ہم ان مشکلات کو عبور کر کے ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں،انہوں نے سیالکوٹ کو موٹروے کا تحفہ دیں گے اور جلد ہی کام شروع کر دیا جائیگا، طورخم سے جلال آباد تک سڑک بنارہے ہیں جو کابل تک ملائیں گے ،کراچی اور لاہور موٹروے کا آغاز کردیا گیا ہے،ترقی اور نئی سوچ یہ نیا پاکستان ہے ،نیشنل ایشن پلان پرامن اور ترقی پسند نئے پاکستان کا ویژن ہے،ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کا قوم سے وعدہ کررکھا ہے ،مذہب کے نام پر دہشت گردی کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ،ہم نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اللہ تعالیٰ کا نام لیکر پیچھے پڑ گئے ہیں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،کراچی میں سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے آپریشن شروع کیا ہے جہاں امن کی فضاء قائم ہوگئی ہے اور عوام کو سکھ کا سانس لینے کو ملا ہے،کراچی کی روشنیاں بحال ہونا شروع ہوگئیں ہیں،میرا مشن سیاست نہیں بلکہ خدمت ہے،عوامی خدمت اور تعمیر پاکستان کا خواب یہ ہے نیا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے خواہاں ہیں پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش ہے دوسروں کو بھی ایسی ہی خواہش ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم نوازشریف نے لودھراں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 250 ارب روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے جو وعدہ کیا ہے اس کو ہر صورت پورا کریں گے ،کسانوں سے محبت کے دعویدار کرنے والے کسان پیکیج میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں،لودھراں مسلم لیگ (ن) کا قلعہ بن گیا ہے ،جھوٹ بولنا ہمارا شیوا نہیں ،صاف اور سچی بات کرتے ہیں،2017 ء ملک کی خوشحالی کا سال ہوگا، بجلی کی قلت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا نہ کی جاتیں تو وہ کام مکمل ہوچکے ہوتے جو آج شروع ہورہے ہیں،ماضی میں کسی حکومت نے کسانوں کیلئے 341 ارب روپے کا پیکج نہیں دیا ،،کسان پیکیج روکنے والے خود کو کسانوں کا ہمدرد کہتے ہیں لیکن سب جانتے ہیں کسان پیکج میں رکاوٹیں کس نے ڈالیں اور نواز شریف کو یہ نیک کام نہیں کرنے دیا گیا ،5 ستمبر کو کسان پیکج کا اعلان کیا تھا مخالفین کی وجہ سے دو ماہ تک کسانوں کو پیکج دینے میں تاخیر ہوئی کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، انہوں نے کہا کہ کسان پیکج دے کرکسانوں پراحسان نہیں کررہے، عوام اور کسانوں سے دلی محبت ہے، رقم ادا کرکے کسانوں کو اْن کا حق دیا جارہا ہے، کسانوں کے لئے بجلی مزید سستی کرنا چاہتے ہیں اورشمسی توانائی کے ذریعے ٹیوب ویل لگانے کی منظوری دے دی ہے اور شمسی ٹیوب ویلوں کے لیے کسانوں کو قرضے بھی دیں گے،وزیر اعظم نے کہا کہ دیگر شہروں کی طرح لودھراں بھی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے ، بلدیاتی انتخابات میں لودھراں کے عوام نے ووٹ دیگر جس محبت کا اظہار کیا ہے میں بھی اسی محبت سے ہی عوام سے پیش آوٴنگا،لودھراں میں ہمارا چیئرمین ہوگا جو عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا،، کم وسائل کے باوجود کسانوں کے لیے 341 ارب روپے کا منصوبہ بنایا، کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے مزید اقدامات کررہے ہیں، ہم عبادت سمجھ پرکسانوں کی خدمت کررہے ہیں، جھوٹ بولنا ہمارا شیوہ نہیں،صاف اور سچی بات کرتے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ 2017 میں ملک سے بجلی کی قلت کا خاتمہ کردیا جائے گا اور اس پر بہت تیزی سے کام جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد 2017 ملک میں خوشحالی کا سال ہوگا، سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بجلی بھی آئے گی، پینے کا صاف پانی اور موٹروے بھی آئے گی اور لودھراں کو بھی موٹروے سے ملائیں گے جس کے بعد ترقی عروج پر ہوگی،انہوں نے کہا کہ پیکج کے تحت کھاد کی قیمت فی بوری 500 روپے کم کی گئی، سولر ٹیوب ویل کی اسکیم منظور ہوچکی ہے جبکہ شمسی ٹیوب ویل کے لیے بھی قرضے دیئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم نے خوشحال پاکستان کیلئے قوم سے وعدہ کررکھا ہے جو ہر صورت پورا کریں گے،وزیر اعظم نے خطاب کے دوران لودھراں کی ترقی کے لیے بھی ڈھائی ارب کے پیکج، 2 فلائی اوورز، زرعی یونیورسٹی اور کالج کا بھی اعلان کیا بھی کیا ہے،اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کسان پیکج کے تحت کسانوں میں چیکس تقسیم کے لیے لودھراں پہنچے، جہاں انہیں کسان پیکج کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیکج کا پہلا حصہ کسانوں کو براہ راست مالی تعاون فراہم کرے گا، دوسرا حصہ پیداوری لاگت کو کم کرنے میں معاون ہوگا، جبکہ تیسرا حصہ کسانوں کو زرعی قرضے فراہم کرنے سے متعلق ہے، بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کسان پیکج کے تحت کسان اپنی زمین کے لیے دگنی مالیت کا قرض حاصل کرسکیں گے، جبکہ زرعی اجناس، پھلوں، سبزیوں اور مچھلی کی تجارت میں انہیں 3 سال کے لیے انکم ٹیکس پر چھوٹ ہوگی،بعد ازاں کسانوں میں چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف،پرویز رشید اور وزیر خوراک سکندر بوسن بھی موجود تھے۔