عمران خان مضبوط اپوزیشن نہ بنے تونوازشریف انہیں روندڈالے گا،ساہیوال کول پراجیکٹ نندی پورسے زیادہ ناکام ثابت ہوگا،شیخ رشید

جمعہ 6 نومبر 2015 09:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ عمران خان مضبوط اپوزیشن نہ بنے تونوازشریف انہیں روندڈالے گا،ساہیوال کول پراجیکٹ نندی پورسے زیادہ ناکام ثابت ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ کراچی میں رینجرزکوپھنسادیاگیا،انقلاب کیلئے پوری قوم کوباہرنکلناہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دھرنے میں طاہرالقادری نے اصل قربانی دی ،جماعت اسلامی اس ملک کی واحدمنظم جماعت ہے لیکن اس کاووٹ بینک ختم ہوگیاہے ۔عمران خان ہمارے پاس واحدامیدہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کواسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کرناہوگی،عمران مضبوط اپوزیشن نہ بنے تونوازشریف انہیں رونددیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کونچلی سطح پرکام کرنے کی ضرورت ہے ،تب ہی جاکرپارٹی مضبوط ہوگی ،شیخ رشیدکاکہناتھاکہ دیامربھاشااورداسوڈیم میری زندگی میں نہیں بن سکتے ،ساہیوال کول پراجیکٹ نندی پورسے زیادہ ناکام ثابت ہوگا