تحریک انصاف کی انتظامی کمزوریوں کودیکھ رہے ہیں ،اسمبلی مین آج بھی بہت سے چور،ڈاکواورلٹیرے بیٹھے ہیں،اسد عمر

جمعہ 6 نومبر 2015 09:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااسدعمرنے کہاہے کہ تحریک انصاف کی انتظامی کمزوریوں کودیکھ رہے ہیں ،اسمبلی مین آج بھی بہت سے چور،ڈاکواورلٹیرے بیٹھے ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے اسدعمرکاکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف میں انتظامی سطح پرکمزوریاں موجودہیں اورہم ان کمزوریوں کودیکھ رہے ہیں ،بلدیاتی انتخابات میں ریاستی مشینری استعمال ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کے اسپیکرکے انتخابات میں حصہ لیں گے ،اسپیکرکے انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے جائیں گے اور24گھنٹوں میں فیصلہ ہوجائیگاکہ کن جماعتوں سے رابطہ کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کواسمبلی مین واپسی پرخوش آمدیدکہیں گے ،تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی پرایم کیوایم عدالت گئی تھی ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ اسمبلی میں آج بھی بہت سے چورڈاکواورلٹیرے بیٹھے ہیں ۔ایک اورسوال پرکہاکہ عمران خان اورریحام کی خبرسن کرروپڑاتھاعمران اوریحام نے ابھی تک کوئی منفی خبرنہیں دی