آصف زرداری خرابی صحت کی وجہ سے بیرون ملک قیام پذیرہیں ، پارٹی کی نگرانی آصف زرداری ہی کررہے ہیں ،اعتزازاحسن،عمران خان دوست ہیں انہیں نجی زندگی میں تکلیف ہوتودکھ ہوتاہے ،شادیاں ٹوٹنے کے زیادہ ذمہ دارمردہوتے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 6 نومبر 2015 09:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء)پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹرچوہدری اعتزازاحسن نے کہاہے کہ آصف علی زرداری خرابی صحت کی وجہ سے بیرون ملک قیام پذیرہیں ،پیپلزپارٹی کی نگرانی آصف زرداری ہی کررہے ہیں ،عمران خان دوست ہے انہیں نجی زندگی میں تکلیف ہوتودکھ ہوتاہے ،شادیاں ٹوٹنے کے زیادہ ذمہ دارمردہوتے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری بڑوں سے مشاورت کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کی پاکستان آمدکی تاریخ بھی طے نہیں ہوئی ،ان کی صحت خراب ہے ۔انہوں نے کہاکہ احتساب صرف پیپلزپارٹی کاہورہاہے ،اس بات کوتومخالفین بھی مانتے ہیں ،پنجاب میں احتساب نہیں ہورہا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کے ہاتھ اقتدارتوتھااختیارات نہیں تھے ،اختیارات افتخارچوہدری کے ساتھ چلنامشکل ہوتاہے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ عمران خان میرے دوست اورہمسایئے ہیں ،انہوں نے اپنی پہلی شادی کے متعلق بھی کتاب میں لکھاہے ،میں سمجھتاہوں شادیاں ٹوٹنے میں زیادہ ذمہ دارمردہوتے ہیں