اقتصادی راہداری منصوبہ پاک چین عوام کو دلوں کو جوڑے اور خطہ میں معاشی انقلاب لانے کا باعث بنے گا،چینی سفیر ، پرامن، مستحکم، مضبوط پاکستان چین مفاد میں ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کا سب سے زیادہ فایدہ بلوچستان کے لوگوں کو ہوگا،سن ویڈونگ کا بلوچستان اکنامک فورم کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 6 نومبر 2015 09:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء)پاکستان میں متعین چینی سفیر سن ویڈونگ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کے عوام کو دلوں کو جوڑے اور خطہ میں معاشی انقلاب لانے کا باعث بنے گی پرامن، مستحکم، مضبوط پاکستان چین مفاد میں ہے پاک چین اقتصادی راہداری کا سب سے زیادہ فایدہ بلوچستان کے لوگوں کو ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان اکنامک فورم کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہں نے کہا کہ پاک چین دوستی پہاڑ سے بلند اور شہد سے میٹھی ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری خطے میں معاشرتی انقلاب لائیں گے اور چائنا پاکستان کو تعلیم زراعت معدنیات ‘ماہی گیری اور خواتین کے شعبوں میں تعاون کرے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت 14 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی ہے اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ چین کی جی ڈی پی 10 کھرب امریکی ڈالرز سے تجاوز کرگئی ہے چین کی اقتصادی ترقی کا براہ راست اثر پاکستان پر پڑے گاانہوں نے کہا کہ خطے میں معاشی تبدیلی کے اثرات سب سے زیادہ مثبت اثرات بلوچستان میں ہونگے اقتصادی راہداری کے ذریعے چائنا اور پاکستان کے براہ راست سینٹرل ایشیاء اور یورپ تک رابطے بڑھ جائیں گے چائنا پاکستان میں بھرپور سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں سے ہر شعبہ میں تعاون کرنے کو تیار ہے بلوچستان میں مسائل کا حل معاشی خوشحالی سے حل کیا جائے گا مقامی آبادی نہ صرف روزگار کے مواقعے میسر آئیں گے بلکہ ہر شعبہ میں ترقی کے ثمرات سے صوبہ کے عوام مستفید ہونگے منعقدہ تقریب سے بلوچستان اکنامک فورم کے چیئرمین سردار شوکت پوپلز ئی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا 32 فیصدانفراسٹکچر بلوچستان میں تعمیر ہوگا جو صوبے جو صوبے مین غربت کی کمی کا باعث بنے گاانہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اقتصادی راہداری کی تکمیل سے ترقی کی نئی راہیوں کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی میسر آئیں گے انہں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام چائنا کی پرخلوص محبت کا جواب پیار و محبت دیں گے کیونکہ چائنا پاکستان بلخصوص بلوچستان کی عوام کیساتھ محبت رکھتے ہیں