نیپرانے بجلی کی قیمت2.88روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

جمعہ 6 نومبر 2015 09:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء)نیپرانے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت2.88روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ،کمی کااطلاق کے الیکٹرک اور300یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں پرنہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

نیپرانے بجلی کی قیمت میں 2.88روپے فی یونٹ کمی کااعلان کردیاہے ،قیمتوں میں کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں ستمبرکے مہینے میں کیاگیااوربجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیاں نومبرکے بلوں میں صارفین کوریلیف دیں گی،اس کمی کااطلاق کے الیکٹرک اور300یونٹ استعمال کرنے والوں پرنہیں ہوگا

متعلقہ عنوان :