پاکستانی غزل گائیک غلام علی کا تا حیات بھارت نہ جانے کا اعلان ،جب تک چیزیں ٹھیک نہیں ہو جاتی بھارت میں پرفارم نہیں کروں گا؛ غلام علی

جمعرات 5 نومبر 2015 09:05

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2015ء )بھارتی دہشتگرد تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی کے نامور غزل گائیک غلام علی کے دہلی اور لکھنومیں ہونے والے کنسرٹس منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ شیوسینا کے رویے سے تنگ آکر استاد غلام علی نے ساری زندگی بھارت نہ جانے کا اعلان بھی کردیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق استاد غلام علی کا کہنا ہے کہ جب تک چیزیں ٹھیک نہیں ہو جاتی بھارت میں پرفارم نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پاکستان کے نامور غزل گائیک غلام علی کا 9 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والا کنسرٹ بھی شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے بھارتی دہشتگرد تنظیم شیو سینا کے فلم ونگ چترا پتا سینا کے جنرل سیکریٹری اکشے برداپرکر کا کہنا ہے کہ ایسے میں جب ہمارے فوجی مر رہے ہوں، ہم پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات نہیں رکھ سکتے، ہم ہندوستانی سر زمین پر کسی پاکستانی اداکار، کرکٹر یا فنکار کو نہیں آنے دیں گے

متعلقہ عنوان :