خیبر پختونخوا حکومت نے وزراء ، مشیروں اور معاونین خصوصی کے لئے بائیس نئی گاڑیاں خرید لیں

جمعرات 5 نومبر 2015 09:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2015ء)خیبر پختونخوا حکومت نے وزراء ، مشیروں اور معاونین خصوصی کے لئے بائیس نئی گاڑیاں خرید لی ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے سادگی پالیسی کے باوجود نئی گاڑیاں خریدی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایاہے کہ وزراء ، مشیروں ،معاونین خصوصی کو نئی گاڑیاں فراہم کر دی ہیں نئی سفید رنگ کی ایک جیسی گاڑیوں کے نمبر پلیٹ بھی ایک جیسے ہیں ایم ایم اے کے دور حکومت اور سابق دور حکومت میں حاصل کی جانے والی گاڑیاں افسران کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ بعض گاڑیاں ٹرانسپورٹ سیکشن میں کھڑی کردی گئی ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک جیسی نئی خریدی جانے والی گاڑیوں کے خریدار پر پانچ کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئے ہیں سرکاری حکام کے موقف کے مطابق پرانی گاڑیاں خراب ہو چکی تھی جس کی مرمت پر ہزاروں روپے اخراجات آ رہے تھے جس کے باعث نئی گاڑیاں خرید ی ہیں ۔