پاک فضائیہ کے سربر ا ہ کی اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات، حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات اور تمناوئں کا پیغام پہنچایا، دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا اظہار

جمعرات 5 نومبر 2015 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے جمعرات کے روز اردن میں شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین سے عمان میں ملاقات کی ۔ائیر چیف نے شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین کو پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک خواہشات اور تمناوئں کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے خطے میں امن اور ا ستحکام کے لیے شاہ عبداللہ دوئم کے کردار کی تعریف کی اور اردن کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

شاہ عبداللہ دوئم نے دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی۔ اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان بالعموم اور فضائی افواج کے درمیان بالخصوص موجود تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ کیا۔ اس ملاقات میں اردن کے شہزادہ فیصل بن الحسین ، شاہ عبداللہ دوئم کے ملٹری ایڈوائزر اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنر ل مشال محمد الذابن اور رائل اردن فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل منصور سلیم الجبور بھی اس موقع پر موجود تھے۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان رائل اردن فضائیہ کی دعوت پر اردن کے سرکاری دورہ پر ہیں

متعلقہ عنوان :