پاکستان،آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوسکی ،مذاکرات میں 2روزکی توسیع،عالمی مالیاتی فنڈ نے زرمبادلہ کے ذخائر9.3ارب ڈالرتک لے جانے کی شرط عائدکردی

جمعرات 5 نومبر 2015 09:01

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2015ء)پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوسکی ،مذاکرات میں 2روزکی توسیع کردی گئی ،آئی ایم ایف نے زرمبادلہ کے ذخائر9.3ارب ڈالرتک لے جانے کی شرط عائدکردی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان دبئی میں ہونے والے مذاکرات میں نتیجہ خیزثابت نہیں ہوسکے اورمذاکرات میں 2روزکی توسیع کردی گئی ہے ،آئی ایم ایف پاکستان میں ٹیکس وصولیوں سے مطمئن نہیں اورنجکاری پربھی تحفظات ہیں ،پاکستان نے پہلی سہ ماہی میں ہدف سے چالیس روپے کم ٹیکس وصول کیاہے ،آئی ایم ایف نے زرمبادلہ کے ذخائر9.3ارب ڈالرتک لے جانے کی بھی شرط عائدکردی ہے