ابھی صرف طلاق پر اتفاق کیا گیا ہے،طلاق نہیں ہوئی،ریحام خان

جمعرات 5 نومبر 2015 08:59

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ طلاق کے فیصلے پر اتفاق ضرور ہوا ہے مگر طلاق نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلاق نہیں ہوئی تو عدت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،طلاق کا اعلان بعد میں ہونا تھا مگر اچانک پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق کا اس بارے میں بیان میرے لئے بھی حیران کن تھا۔

(جاری ہے)

اب تک طلاق کے بارے میں کوئی باضابطہ چیز مجھے نہیں ملی ہے۔ دوسری جانب جب شرعی معاملے کی وضاحت کیلئے جامعہ بنوریہ کے مفتی نعیم کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے صرف ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے جو شرعی نکتہ نظر سے قابل اعتبار نہیں، عمران خان کی ذاتی وضاحت ضروری ہے کہیں بھی تین طلاقوں کا معاملہ بھی اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔ اگر عمران خان واضح کرتے ہیں کہ تین طلاقیں ہو گئیں تو عدت لازمی ہے ورنہ رجوع کرنے کا حق محفوظ ہے