آنے والی نسلوں میں دہشت گردی کا سرطان نہیں پھیلنے دینگے،نواز شریف،معیشت کی بحالی کیلئے پہلے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ، پاکستان کو خوشحال اور باوقار ملک بنانے کی ابھی شروعات ہے ،ہمارا عزم خوشحال معاشرے کی تشکیل ہے ،بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ(ن)کی کامیابی عوام کا حکومتی پالیسیوں پراعتماد کا مظہر ہے،پاکستانی قوم نے فیصلہ کرلیا کہ ان کا مستقبل جمہوری اورلبرل ملک سے ہی وابستہ ہے،حکومت معاشی بحالی کی پالیسی پرگامزن ہے،ملک کو چیلنجز سے نکالنے کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے،حکومت نے گزشتہ ڈھائی سال میں اہم اہداف حاصل کرلیے ہیں،حکومت شفافیت کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھارہی ہے،وزیر اعظم کا سر ما یہ کا ری کانفرنس سے خطاب

جمعرات 5 نومبر 2015 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2015ء)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں میں دہشت گردی کے سرطان کو نہیں پھیلنے دینگے ،معیشت کی بحالی کیلئے سب سے پہلے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جارہا ہے ، ہم نے پاکستان کو خوشحال اور باوقار ملک بنانے کی ابھی شروعات کی ہے ، پاکستان کو ایک باوقار ملک بنائینگے ،ہمارا عزم خوشحال معاشرے کی تشکیل ہے ،بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ(ن)کی کامیابی عوام کا حکومتی پالیسیوں پراعتماد کا مظہر ہے ،پاکستانی قوم نے فیصلہ کرلیا کہ ان کا مستقبل جمہوری اورلبرل ملک سے ہی وابستہ ہے،حکومت معاشی بحالی کی پالیسی پرگامزن ہے،ملک کو چیلنجز سے نکالنے کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے،حکومت نے گزشتہ ڈھائی سال میں اہم اہداف حاصل کرلیے ہیں،حکومت شفافیت کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرمایہ کاری بورڈ کے زیراہتمام پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں 600 ملکی اورغیرملکی مندوبین نے شرکت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ آنے والی نسلوں میں دہشت گردی کے سرطان کو نہیں پھیلنے دینگے ،دہشت گردی سے ملک کوبڑا جانی و مالی نقصان پہنچا اور اس ناسور کے خاتمے کے لئے حکومت ، پاک افواج اور عوام سب متحد ہو چکے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وہ دن دور نہیں جب ملک میں مکمل امن قائم ہو جائے گا ،معیشت کی بحالی کیلئے سب سے پہلے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جارہا ہے ، ہم نے ابھی شروعات کی ہیں ، پاکستان کو ایک باوقار ملک بنائینگے ،ہمارا عزم خوشحال معاشرے کی تشکیل ہے اورپاکستان کا مستقبل ایک آزاد اور جمہوریت پسند ملک میں مضمر ہے ،پاکستانی قوم نے فیصلہ کرلیا کہ انکا مستقبل جمہوری اورلبرل ملک سے ہی وابستہ ہے،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے حکومتی پالیسی پراعتماد کا اظہارکیا،دوسری بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کرکے بہت خوشی ہوئی،سرمایہ کاری کیلئے اس قسم کی کانفرنسزبہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں، کانفرنس کامقصدعالمی برادی کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت معاشی بحالی کی پالیسی پرگامزن ہے اور ترقی کے اس سفر میں منزل کے حصول کیلئے ہمیں بہت سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں ،ملک کو چیلنجز سے نکالنے کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے اور یہ سب عوام کے روشن مستقبل کے لئے کررہے ہیں،حکومت نے گزشتہ ڈھائی سال میں اہم اہداف حاصل کرلیے ہیں،ہمار ا ہدف خوشحالی معاشرے کی تشکیل نو بھی ہے ،معاشی بحالی اورترقی کیلئے نجی شعبوں کا کردار بہت اہم ہے ،سرمایہ کار ملک کی ترقی کیلئے حکومت کا ساتھ دیں ،حکومت شفافیت کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہے ، قوم کے ہر بچے کو تعلیم و صحت کی سہولیات دینا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان میں ہر بچہ کو تعلیم کی سہولیات میسر ہوں ،انہوں نے کہاکہ حکومت شفافیت کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھارہی ہے،عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں،حکومت نے 480ارب کے گردشی قرضے ادا کئے جو حکومت کی بڑی کامیابی ہے ، نوجوان نسل کو کاروبار اور روزگار کے لئے قرضے دیے جارہے ہیں ، ملک کے پچاس لاکھ نادار افراد کو امداد دی جای رہی ہے ،وزیراعظم سکیم کے تحت 50فیصد قرضہ خواتین کو دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی لائی گئی ہے ،وزیراعظم ہاؤس کے 40فیصد اخراجات میں کمی آئی ہے ، ہم نے ملکی ترقی کے لیے مشکل فیصلے کیے، گزشتہ ڈھائی برس میں حکومت نے اہم اہداف حاصل کیے ہیں۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہماری توجہ صرف توانائی کی بحالی پر نہیں بلکہ اگلے 20 برس کی ضروریات پر ہے،گیس کی بنیاد پر 3 بڑے پاور پلانٹ تیار کررہے ہیں ، روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے کا معاہدہ طے پا چکا ہے،ملک میں گیس کی طلب کو پورا کرنے کے لئے مزید گیس درآمد کررہے ہیں،۔وزیراعظم نے کہا کہ نواب شاہ اور گوادر کے درمیان بھی گیس پائپ لائن بچھائی جارہی ہے،ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے کے لئے سرمایہ کاروں کو سہولیات دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 2017 ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کردینگے،ہم متعدد ہائیڈل پروجیکٹس پر بھی کام کررہے ہیں۔ہوا ، کوئلہ ، شمسی توانائی کے حصول کیلئے منصوبوں پر عملدرآمد کررہے ہیں ،اگلے دوہائیوں میں بجلی کی کمی کو پوری کردینگے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خوشحالی کی نئی منزلیں حاصل ہوں گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری کے لئے 25 صنعتی زون بنائے جا رہے ہیں جس سے لاکھوں لوگوں کو روز گار حاصل ہو گا،پاکستان کی معاشی ترقی کو موڈیز نے بھی تسلیم کیا ہے اور شرح سود کو ریکارڈ حد تک کم کیا ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں ، تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں اور خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات کے خواہاں ہیں ۔