پاک سعودی کا علاقائی استحکام میں دونوں ممالک کے کردار کی اہمیت پر اتفاق،عرب تاریخی اخوت اور بھائی چارے کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں ،جنرل راحیل شریف پاکستان سعودی عرب کی جغرافیائی حدوں کے تحفظ میں سعودی عرب کا ساتھ دے گا،آرمی چیف کی سعودی فرمانروا ،ولی عہد اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

جمعرات 5 نومبر 2015 08:55

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی اخوت اور بھائی چارے کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں ، پاکستان سعودی عرب کی جغرافیائی حدوں کے تحفظ میں سعودی عرب کا ساتھ دے گا ۔ آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلطان بن عبدالعزیز ، سعودی ولی عہد شہزادہ نائف اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتوں کے دوران کیا ۔

آرمی چیف نے سعودی فرمانروا سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی اخوت کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔ آرمی چیف اور سعودی فرمانروا نے علاقائی استحکام میں دونوں ممالک کے کردار کی اہمیت پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب خطے کے انتہائی اہم ممالک ہیں اور خطے کی دفاعی ، معاشی اور سیاسی معاملات میں انتہائی اہم کردارکے حامل ہیں اور مسلم امہ کے حوالے سے دونوں کے کاندھوں پراہم ذمہ داریاں ہیں۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی جغرافیائی حدود کے تحفظ میں سعودیہ کا ہمیشہ ساتھ دے گا۔ سعودی قیادت نے یقین دلایا کہ پاکستان کی سالمیت کو کسی بھی قسم کا خطرہ ناقابل قبول ہوگا سعودی عرب پاکستان اور پاک فوج کو بہت ہمیشہ اہمیت دی ہے قیام امن کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑ ے ہیں