لاہور ، پلاسٹک بیگ تیار کرنیوالی چار منزلہ فیکٹری زمین بوس ہوگئی، 17 مزدور جاں بحق، متعدد زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ،وزیراعظم کی پنجاب حکومت کوریسکیوکوتیزکرنے اورتمام زخمیوں کومفت طبی امدادفراہم کرنے کی ہدایت، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ،جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار ،پنجاب حکومت کاجاں بحق افرادکے لواحقین کے ورثاء کیلئے 5،5لاکھ روپے فی کس امدادکااعلان

جمعرات 5 نومبر 2015 08:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2015ء) لاہور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں پلاسٹک بیگ بنانے والی چار منزلہ فیکٹری زمین بوس ہونے سے 17 مزدور جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔ فیکٹری مالک سمیت ملبے تلے درجنوں مزدور دب گئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی،پنجاب حکومت نے جاں بحق مزدوروں کے ورثاء کیلئے 5،5لاکھ فی روپے فی کس امدادکااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقعہ پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹری میں کام جاری تھا کہ اچانک عمارت زمین بوس ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس چار منزل عمارت میں فیکٹری مالک سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے جو ملبے تلے دب گئے واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنا شروع کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے سے17افراد کی لاشیں اور80 سے زائد زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے اور اب بھی 100سے زائدافراد ملبے تلے دبے ہیں جن کو نکلانے کا کام جاری ہے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمارت اچانک گری جس کے ملبے تلے دبے ابھی کئی افراد ہیں جن کی آوازیں آرہی ہیں ڈی سی او لاہور کے مطابق ملبے سے چار افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں دوسری جانب وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے واقعے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ حادثہ میں زخمی ہونے والے افرادکابلامعاوضہ علاج کیاجائے، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

ریسکیوذرائع نے بتایاکہ لیاقت نامی مزدورنے فون پررابطہ کیاان کی نشاندہی پرباقی ماندہ مزدوروں کی ریسکیوکی جارہی ہے ،متاثرہ مزدورلیاقت کاکہناتھاکہ 40سے 50مزدورابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔