ریحام خان نے میڈ یا ہاؤسز سے انٹرویوز اور کتاب لکھنے کی آفرز پر معذرت کر لی

بدھ 4 نومبر 2015 09:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے فی الحال برطانوی نشریاتی اداروں اور میڈیا ہاؤسز سے انٹرویوز اور کتاب لکھنے کی آفرز پر معذرت کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ریحام خان کے انتہائی قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ریحام خان کو برطانوی نشریاتی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کی جانب سے ایکسز کیا جا رہا ہے کہ شادی کی 10 ماہ پر کتاب لکھنے‘ ریڈیو یا اخبارات پر انٹرویوز کی لاکھوں پاؤنڈز کی مد میں پیشکش کی گئی ہے جس پر ریحا م خان نے تمام اداروں سے فی الحال معذرت کر لی ہے کیونکہ ابھی وہ ذہنی طور پر شدید پریشان ہیں اور پریشانی کم کرنے کیلئے لندن میں اپنے بچوں اور دوستوں کیساتھ وقت گزار رہی ہیں۔