آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے،سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عبدالریحام بن صالح سے ملاقات ، دو طرفہ دفاعی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 4 نومبر 2015 09:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع کمانڈر سعودی بری فوج نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف راحیل شریف اور سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عبدالریحام بن صالح کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔