عمران خان طلاق سے متعلق سوال پوچھنے پر صحافی پر برہم،کسی کی ذاتی زندگی پر سوال کرنے پر شرم آنی چاہیے ،تھوڑی سی حیا پیدا کریں ،چیئرمین پی ٹی آئی کا جواب

بدھ 4 نومبر 2015 09:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ،انکے اور ریحام خان کے درمیان طلاق سے متعلق سوال پوچھنے پر صحافی پر برہم ہوگئے اور کہا کہ کسی کی ذاتی زندگی پر سوال کرنے پر شرم آنی چاہیے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے جب ریحام خان کو طلاق دینے بارے سوال پوچھا تو اس پر عمران خان سیخ پا ہوگئے اور کہا کہ کسی کی ذاتی معاملات میں مداخلت کرنے پر شرم آنی چاہیے یہ مہذب معاشرے اور مذہب کے پیروکار کے اقدار ہوتے ہیں آپ کو معاشر ے کے اقدار کا بھی علم نہیں ہے آپ کو یہ سوال پوچھنے پر شرم آنی چاہیے تھوڑی سی حیا پیدا کریں