حکومت،آئی ایم ایف مذاکرات دوبئی میں جاری ،پاکستانی معیشت بارے 9ویں جائزے پر غور ،آئی ایم ایف کی نجکاری عمل کو تیز کرنے کی ہدایات ،پاور سیکٹر میں حکومتی نجکاری پالیسی پر تحفظات کا اظہار

منگل 3 نومبر 2015 09:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2015ء) حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات دوبئی میں جاری ۔پاکستانی معیشت کے بارے میں 9ویں جائزے پر غور کیاجارہا ہے ،پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف نے نجکاری عمل کو تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔پاور سیکٹر کے شعبے میں حکومت کی نجکاری پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بجلی کی قیمتوں کو بڑھانے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق نجکاری پلان پر مذاکرات دو دن جاری رہیں گے جس کے بعد چار نومبر کو پالیسی لیول کے مذاکرات ہونگے جس میں ٹیکس وصولیوں سمیت دیگر اعشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اس کے بعد پاکستان کو قرض کی مد میں پچاس کروڑ ڈالر کی دسویں قسط جاری کرنے یا نہ کرنے بارے حتمی فیصلہ کیاجائے گا ۔ ملک میں زلزلے کی وجہ سے عالمی اداروں کی ہمدردیاں پاکستان کو حاصل ہیں معاشی اعشاریوں پر تحفظات کے باوجود پچاس کروڑ ڈالر کی قسط جاری کئے جانے کاامکان ہے