چینی انجینئرز اور کارکنوں حفاظت کو یقینی بنایا جائے ،وزیر اعظم کی وزارت داخلہ کو ہدایت،وزیر اعظم کی زیر صدارت ،وفاقی وزیر احسن اقبال کی اقتصادی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ،چینی انجینئرز پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے، کوئی غفلت نہ برتی جائے ،چین پاکستان کا دوست اور تزویراتی شراکت دار ہے، اقتصادی منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا ،منصوبے کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل بروقت مکمل کی جائے ،نوازشریف کا اجلاس سے خطاب

منگل 3 نومبر 2015 09:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان میں چینی انجینئرز اور کارکنوں کی حفاظت میں کوئی غفلت نہ برتی جائے ان کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ،چین پاکستان کا دوست اور تزویراتی شراکت دار ہے ،اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا،پیر کے روز وزیر اعظم کی زیر صدارت اقتصادی راہداری منصوبے کی پیش رفت بارے اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی انجینئرز اور کارکنوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ،وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی پیش بارے تفصیلی بریفنگ دی ،وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان میں چینی انجینئرز اور کارکنوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی انتظامات مزید بہتر کئے جائیں ،چینی انجینئرز اور کارکنوں ہمارے اثاثہ ہیں ان کی حفاظت میں کوئی غفلت نہ برتی جائے ان کاتحفظ کرنا ہمارا فرض ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا مخلص دوست اور تزویراتی شراکت دار ہے اور اقتصادی راہداری منصوبہ اس کی ایک زندہ مثال ہے،اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا، وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت شروع ہونے والے تمام پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے تیزی سے کام کیا جائے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ان منصوبوں میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا