عمران خان،شیخ رشید ملاقات ، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں اتحاد پر اتفاق

منگل 3 نومبر 2015 09:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحملے میں اتحاد پر اتفاق کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد بنی گالہ میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے سے متعلق معاملات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی خامیوں اور پنجاب حکومت کی جانب سے انتخابات کے دوران سکیورٹی اور بدنظمی کے معاملات پر سخت تشویش کا اظہارکیا۔ دونوں رہنماؤں نے بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں اتحاد پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہونے کے اقدام روکنے بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ این اے 55 کے بلدیاتی انتخابات پر اتفاق کیا گیا۔