صوابی ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی موٹرکار پرفائرنگ ، ایڈیشنل سیشن جج ہری پور کے عدالتی ڈرائیور قتل ، فاتحہ خوانی کیلئے آنے والی جج کی والدہ اوررشتہ دارخاتون بچ گئی

پیر 2 نومبر 2015 09:53

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء)راناڈھیری (زیدہ)ضلع صوابی میں تین نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے موٹرکار پرفائرنگ کرکے ایڈیشنل سیشن جج ہری پور کے عدالتی ڈرائیور کو قتل کردیاجبکہ فائرنگ سے فاتحہ خوانی کیلئے آنے والی جج کی والدہ اوررشتہ دارخاتون بچ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی شام پونے چار بجے ایڈیشنل جج ہری پور خنا کی والدہ اورایک رشتہ دارخاتون موٹرکار نمبر پشاور2824ایک رشتہ دارخاتون عبدالرحمن ڈائریکٹر این ایچ اے کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے موضع راناڈھیری آرہی تھی جب کار راناڈھیری کے مقام پر سرکاری سکول کی قریب پہنچ گئی توتین نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کارکوروک لیااورایک شخص نے ڈرائیورپرفائرنگ کرکے قتل کرلیاجبکہ کارمیں سوارجج کی والدہ اوراس کی رشتہ دارخاتون فائرنگ سے بال بال بچ گئی ملزمان فرارہوگئے ۔

ایس ایچ اوزیدہ قمرزمان خان بمع پولیس پارٹی جائے وقوعہ پرپہنچے اورملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردی ۔زیدہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :