میرا جینا مرنا عوام اور کارکنان کے ساتھ ہے جنہوں نے مشکل وقت میں مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا،رانا ثناء الله، پارٹی پر تنقید کرنے والے بلدیاتی انتخابات میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے، سازشوں اور الزامات کا بھی عوام نے منہ توڑ جواب دیا ہے ، کارکنوں کی عظمت کو سلام پیش کر تا ہوں،بلدیاتی الیکشن میں کارکنوں کی کامیابی مسلم لیگ(ن) حکومت کی عوامی خدمت اور ترقیاتی پروگرام پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ، پی پی70 میں کامیاب بلدیاتی امیدواروں سے ملاقات میں گفتگو

پیر 2 نومبر 2015 09:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا عوام اور کارکنان کے ساتھ ہے جنہوں نے مشکل وقت میں مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا ۔ پارٹی پر تنقید کرنے والے بلدیاتی انتخابات میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے اور ان کے خلاف کی گئی سازشوں اور الزامات کا بھی عوام نے منہ توڑ جواب دیا ہے ۔

کارکنوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے ہوں۔بلدیاتی الیکشن میں کارکنوں کی کامیابی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی عوامی خدمت اور ترقیاتی پروگرام پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے یہ بات حلقہ پی پی70 میں کامیاب ہونے والے بلدیاتی امیدواروں سے ملاقات کے دوران کہی ۔اس موقع پر ایم این اے میاں عبدالمنان‘ایم پی اے حاجی الیاس انصاری‘شیخ یوسف‘میاں عرفان منان‘عاشق رحمانی‘ڈاکٹر الیاس‘رانا احمد شہریار‘محمد یعقوب انصاری‘ارشد صدیقی‘سلطان محمود اعوان‘عتیق انصاری‘میاں محمد جمشید‘ساجد جٹ اور دیگر کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی کارکن موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ حلقہ پی پی 70 میں ان کے نامزد کردہ بلدیاتی امیدواروں کی جیت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ یہ علاقہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے شیدائیوں کا گڑھ ہے جنہوں نے حلقہ کے عوام کی خدمت کا صلہ جس انداز میں دیا ہے اسے زندگی بھر فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندگان حلقہ میں عوامی خدمت کا عمل مل جل کر جاری رکھیں گے اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ان کی زندگیاں عوام کی فلاح و بہبود و ترقی کے لئے وقف ہو گی ۔

اس موقع پر منتخب بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حقیقتی عوامی خدمت اور حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے ریکارڈ منصوبوں کی بدولت ووٹرز نے ان پر بھر پور اعتماد کیا ہے ۔ انہوں نے عوامی خدمت کے مشن کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نچلی سطح پر جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہونگی