اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی سفارتی ناکامی ،دفتر خارجہ ہزیمت کی وجوہات جاننے پر مجبور ہو گئی

پیر 2 نومبر 2015 09:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سفارتی ناکامی نے دفتر خارجہ کو ہزیمت کی وجوہات جاننے پر مجبور کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان 47 رکنی انسانی حقوق کونسل میں تین ٹرم کر چکا ہے اور چوتھی مدت کے لئے ایشیاء پیسنفیک گروپ کا امیدوار تھا جس کے پاس 5 خالی نشتیں ہیں پاکستان نے 193 رکنی جنرل اسمبلی میں 105 ووٹ حاصل کئے اور دوبار منتخب نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

دیگر ناکام ہونے والے ممالک میں لیوس ( LAOS) اور بہاماس ( Bahamas) تھے ۔ اس گروپ میں منگولیا 150 ووٹوں کے ساتھ ٹاپ رہا ۔ متحدہ عرب امارات ، کرغزستان ، جنوبی کوریا اور فلپائن بھر منتخب ہونے والے ممالک میں شامل تھے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شکست سے ایک طرف دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں اختلافات کو واضح کرتے ہیں جو حکومت کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہیں جبکہ دوسری طرف دفتر خارجہ اور اس کے بیرون ملک سفارت خانوں کے طریقہ کار پر روشنی ڈالتے ہیں جو حساس معاملات پر بھی عمومی طور پر ہی آپریٹ ہو رہے ہیں ۔