بھارت کا ایک اور بھیانک اور مکروہ چہرہ سامنے آگیا ، مسلمان خاتون کی نعش کو قبر سے نکال کر اجتماعی زیادتی کی گئی

اتوار 1 نومبر 2015 10:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء) تمام مذاہب کو تحفظ دینے اور دنیا کے سب سے بڑے سیکولر ملک ہونے کے دعویدار بھارت کا ایک بھیانک اور مکروہ چہرہ سامنے آ گیا، اس اندوہناک واقعے سے انسانیت کا بھی سر شرم سے جھک گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ اور غازی آباد کے درمیان واقع گاوٴں تلہتا میں ایک قبر سے ایک عورت کی لاش نکال کر اس سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ مسلمان خاتون دوران زچگی وفات پاگئی تھی۔ اسے جہاں دفن کیا گیا اس سے 20 میٹر دور اس کی لاش پائی گئی اس کے جسم پر کوئی کپڑا نہیں تھا۔ میڈیا رپوٹس کے تین آدمیوں نے مسلمان خاتون کی لاش کے ساتھ زیادتی کی۔

متعلقہ عنوان :