عمران خان نے طلاق کے بعد ریحام خان کے پرسنل سٹاف کو بنی گالہ میں داخلے سے منع کر دیا

اتوار 1 نومبر 2015 10:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے طلاق کے بعد ریحام خان کے پرسنل سٹاف کو بنی گالہ میں داخلے سے منع کر دیا ہے، ریحام خان کا پرسنل سٹاف 4سے پانچ افراد پر مشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے ریحام خان کے پرسنل سٹاف کو تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ ریحا م خان اور عمران خان کے درمیان طلاق ہو گئی ہے اور اب ریحام بنی گالہ نہیں آئیں گی لہذا آپ بنی گالہ نہ جائیں عمران خان کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کے سٹاف کو بنی گالہ دآنے سے منا کر دیا جائے اب ریحام کا انسے رشتہ ختم ہو گیا ہے ریحام سے جڑی کوئی چیز بنی گالہ نہیں دیکھنا چاہتا۔