طاہر القادری نے اپنی پاکستان آمد اور تیاریوں کاحکم دیدیا،پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کاآغاز بھی کردیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2015ء )عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی پاکستان آمد اور اس کی تیاریوں کاحکم دیدیاہے ،پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی مجلس عاملہ نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کاآغاز بھی کردیاہے ،ڈاکٹر طاہر القادری بارہ ربیع الاول سے قبل پاکستان پہنچیں گے اس دوران ان کی پاکستان آمد پرلاہور میں ایک بہت بڑاعوامی طاقت کامظاہرہ بھی کیاجائیگا،آئندہ کے عام انتخابات میں بھرپورطریقے سے عوامی رابطہ مہم کاآغاز بھی کیاجائیگا،اس دوران چاروں صوبوں میں دورے کیے جائیں گے ۔

ماڈل ٹاؤن سانحے بارے عدلیہ میں قانونی جنگ لڑنے کے لیے حکمت عملی وضع کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں اداریکوبتایاہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کچھ دنوں قبل ڈاکٹر طاہر القادری سے کنیڈامیں ملاقات کی تھی اورا نھیں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ،مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ،سنی اتحادکونسل ،متحدہ وحدت المسلمین کے سربراہوں سے اپنی ملاقاتوں بارے تفصیلات سے انھیں آگاہ کیاتھااوران سے استدعاکی تھی کہ وہ جلد سے جلد پاکستان آئیں تاکہ موجودہ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک کاآغاز کیاجاسکے جس پر ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی وطن واپسی کے لیے شیڈول کی تیاری کاحکم دے دیاہے وہ بارہ ربیع الاول سے قبل ہی پاکستان پہنچیں گے اس دوران لاہور میں عوامی تحریک ایک بہت بڑی عوامی قوت کامظاہرہ بھی کرے گی اور اپنے قائد کوشاندار استقبال کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پہچایاجائیگاموقف کے لیے جب خبر رساں ادارے نے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی سے رابطہ کیاتوانھوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ڈاکٹر طاہر القادری بارہ ربیع الاول سے قبل پاکستان پہنچیں گے اور اس دوران وہ زیادہ عرصہ پاکستان میں قیام کریں گے انٹرنیشنل میلادالنبی ﷺکانفرنس کابھی مینارپاکستان پرانعقاد کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :