سعودی عرب پاکستان کا تاریخی اور برادر مسلم دوست ملک ہے ، آرمی چیف،سعودی عرب کے جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان سعودی عرب کا ہر قسم کے تعاون کرے گا ،جنرل راحیل شریف کا پبی میں انسداد دہشتگردی کیمپ کادورہ ، پاک سعودی عرب کے مشترکہ فوجی مشقیں کے اختتامی تقریب میں شرکت

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 09:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا تاریخی اور برادر مسلم دوست ملک ہے ، سعودی عرب کے جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو خطرہ لاحق ہواتو پاکستان سعودی عرب کا ہر قسم کے تعاون کرے گا ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب پبی میں انسداد دہشتگردی کے کیمپ کادورہ کیا اور وہاں پاک سعودی عرب کے مشترکہ فوجی مشقیں کے اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک سعودی عرب کے درمیان مشترکہ الشہاب مشقوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمارا برادر اور تاریخی دوست ملک ہے سعودی عرب کے جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کو اگر کوئی خطرہ کا سامنا ہوا تو پاکستان سعودی عرب کا ساتھ دے گا انہوں نے کہا کہ الشہاب مشقوں کے ذریعے دونوں ممالک انسداد دہشتگردی کی کوششیں بار آور ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ الشہاب مشقیں دہشتگردی کے حوالے سے کی جاری ہے دونوں ممالک کو ایک جیسے دہشتگردی کا سامنا ہے ان مشقوں کے ذریعے سے ہمارے جوانوں میں مزید جذبہ پیدا ہوجائیگا