گلوکار فخر عالم فن کا جادو جگانے کے بعدسولو فلائٹ کے زریعے پوری دنیا کا چکر لگانے کرلئے تیار ،اس کٹھن امتحان میں کامیاب ہوکر عالمی ریکارڈ قائم کرنا چاہتاہوں ،25فروری2016ء کو امریکی شہرلینڈو سے ”مشن پرواز “پر نکلوں گا، چھوٹے طیارے کو اڑا کر پوری دنیا کا چکر لگائیں گے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 30 اکتوبر 2015 09:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2015ء)ملک کے نامور گلوکار فخر عالم گلوکاری،اداکاری اور بطور اینکر اپنے فن کا جادو جگانے کے بعدسولو فلائٹ کے زریعے پوری دنیا کا چکر لگانے کرلئے تیار ہیں،وہ اس کٹھن امتحان میں کامیاب ہوکر عالمی ریکارڈ قائم کرنا چاہتے ہیں۔25فروری2016ء کوفخر عالم امریکہ کے شہرلینڈو سے ”مشن پرواز “پر نکلیں گے جس میں وہ ایک چھوٹے طیارے کو اڑا کر پوری دنیا کا چکر لگائیں گے۔

اس سفر کا آغاز وہ امریکہ کے شہر لینڈو سے کریں گے اس بات کا اعلان انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فخر عالم نے اپنے سفر سے متعلق بیان کرتے ہوئے بتا یا کہ امریکہ سے شروع ہونے والے اس سفر میں وہ دنیا کے تقریبا 14 ممالک کی فضائی حدود میں داخل ہونگے۔

(جاری ہے)

فخر عالم اپنے جہاز کو امریکہ کے شہر لینڈو سے لیکر نیویارک پہنچے گیں جہاں سے وہ ٹورنیٹو،آئس لینڈ،گرین لینڈسے ہوتا ہوا اوسلو پہنچے گا،اوسلو سے مانچسٹر،لندن ،روم ،اگادیر ،مراکش ،عنقرہ ،استنبول،کائرو،ریاد،دبئی سے ہوتا ہواگوادر،کراچی،لاہوراور پھر اسلام آباد پہنچے گا،جہاں سے وہ چین کے شہر فرنچی،زیچنگ،ڈھاکہ،سنگاپور،جکارتا،آسڑیلیا،فی جی آئی لینڈ،ہاوائی آئی لینڈاور پھر واپس امریکہ کی حدود میں داخل ہونے کے بعد فلوریڈا کی طرف روانہ ہوجائے گا۔

اس تمام سفر میں ہندوستان کو نظر انداز کیا گیا ہے اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کو تذلیل کرنے کو کوششیں کرتا ہے،ہندوستان میں رونمائی ہونیو الے حالیہ واقعات جس میں انہوں نے خورشید محمود قصوری کی کتاب کی رونمائی اور پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کے دورہ بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح بھارت نے کبھی ہاں ،کبھی ناں اور چہرے پر سیاہی پھینک کر ہماری توہین کرنے کی کوشش کی ،میں نے اس لئے بھارتی حکام سے اجازت مانگ کر اپنا وقت ضائع کرنے کی زحمت نہ کی کہیں وہ عین وقت پر اس سفر کے لئے اجازت ہی نہ دیتے تو پریشانی کا سامنا کرنا پرتاتاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اس سفر کے دوران بھارت کے رویہ میں تبدیلی آتی ہے تو میں اپنا ارادہ بدل سکتا ہوں۔

فخرعالم اپنا یہ سفر55دنوں میں سو گھنٹوں کی پرواز میں کرکے مکمل کریں گے۔اس سفر میں وہ کئی مشکل اور کھٹن مراحل سے گزریں گے،جس میں ایک بحرہ پیسیفک کو پار کرنا ،مختلف نوعیت کا سامنا کرنا اور ایک ایک وقت میں اٹھارہ سے انیس گھنٹے کی نان اسٹاپ پر واز کرنا ہوگی۔اگر فخر عالم نے یہ سفر کامیابی سے طے کرلیا تو وہ پاکستان کی تاریخ بلکہ دینا کی تاریخ کے پہلے ہوا باز ہونگے جو سو گھنٹے کے دورانیہ میں جہاز کے زریعے پوری دنیا کا سفر مکمل کریں گے۔

مشن پرواز تقریبا 31 لاکھ ڈالر سے مکمل کی جائے گی،جس میں سے 5 لاکھ ڈالر ابھی تک اسپانسر ہوچکے ہیں،فخر عالم کا کہنا تھا کہ میں اپنا یہ پرواز مشن پاکستان کی بہادر قوم کے نام کر رہا ہوں،میں پاکستانی قوم کی قربانی اور انکے حوصلے کا پیغام دنیا کے ہر کونے تک پہنچانا چاہتا ہوں،فخر عالم دوسرے مسلمان شخص ہونگے جنہوں نے اب تک سولو فلائٹ کرکے دنیا کا چکر لگایا ہو۔

متعلقہ عنوان :