(ن) لیگ پنجاب کی ایم کیوایم بن چکی ہے ‘پو لیس آئین وقانون نہیں (ن) لیگی اراکین اسمبلی کی مر ضی مطابق چل رہی ہے ‘ عمران خان،پولیس نے تحر یک انصاف کے کارکن خرم شہزاد اور عارف کے قاتل گر فتا رنہ کیے تو آئی جی کے دفتر کا گھیراؤکر یں گے جسٹس (ر) ریاض کیانی جیسے لوگوں کی موجودگی میں شفاف بلدیاتی انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس لیے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں پر فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائے ،قوم کے پاس زندگی میں کبھی موقعہ آتا ہے وہ ظلم کے خلاف کھڑی ہوجائیں آج بھی قوم کو ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہو نا چاہیے ‘(ن) لیگ کبھی بھی دھاندلی اور دو نمبر ی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی ،بلدیاتی انتخابات میں بھی ہمارے 2کارکنان قتل ہوئے ‘(ن) لیگ کی سیاست ہی دھونس ‘دھاندلی ‘غنڈہ گردی اور قتل وغارات بن چکی ہے ‘پنجاب کا بلدیاتی نظام نمائشی ہے،پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 30 اکتوبر 2015 09:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2015ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ پنجاب کی ایم کیوایم بن چکی ہے ‘پو لیس آئین وقانون نہیں (ن) لیگی اراکین اسمبلی کی مر ضی مطابق چل رہی ہے ‘پولیس نے تحر یک انصاف کے کارکن خرم شہزاد اور عارف کے قاتل گر فتا رنہ کیے تو آئی جی کے دفتر کا گھیراؤکر یں گے ‘جسٹس (ر) ریاض کیانی جیسے لوگوں کی موجودگی میں شفاف بلدیاتی انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس لیے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں پر فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائے ‘قوم کے پاس زندگی میں کبھی موقعہ آتا ہے وہ ظلم کے خلاف کھڑی ہوجائیں آج بھی قوم کو ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہو نا چاہیے ‘(ن) لیگ کبھی بھی دھاندلی اور دو نمبر ی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی اور بلدیاتی انتخابات میں بھی ہمارے 2کارکنان قتل ہوئے ‘(ن) لیگ کی سیاست ہی دھونس ‘دھاندلی ‘غنڈہ گردی اور قتل وغارات بن چکی ہے ‘پنجاب کا بلدیاتی نظام نمائشی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کے روز لاہور آمد کے بعد چےئر مین سیکرٹریٹ میں پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور ‘لاہور کے صدر شفقت محمود ‘اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید ‘عبد العلیم خان ‘شعیب صدیقی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے ہمراہ پر یس کا نفر نس اور چند روز پہلے فائر نگ سے ہلاک ہونیوالے تحر یک انصاف کے2کارکنوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا میں سب سے پہلے تحر یک انصاف کے دوکارکنوں ملک عارف اور خر م شہزاد کی (ن) لیگ کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کر تاہوں اور زندگی میں قوموں کے پاس کبھی کبھی ایسے موقعے آتے ہیں جب ان کو چاہیے کہ وہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑے ہوئے جائے اور آج بھی ملک میں جس طر ح ظلم ناانصافی اور قتل وغارات ہو رہی ہے اس پر پوری قوم کو چاہیے کہ ووہ ظلم اورنانصافی کو قبول کر نے کی بجائے اسکے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ سیاست سیاست ہوتی ہے مگر (ن) لیگ نے پو لیس کے ذریعے دہشت گردی ‘پو لیس کے ذریعے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا ‘غنڈوں کو پالنا اور اقتدار میں آنے کیلئے دھاندلی کر نا اپنی سیاست بنا لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چوری اور ڈاکے صرف اس وجہ سے ختم نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ چوروں اور ڈاکوں کو یہ یقین ہو تا ہے کہ وہ آسانی سے رہا ہوجائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشر یف اور آصف علی زرداری ملک کے سب سے بڑے ڈاکوں ہیں اور مولانا فضل اور اسفندیار والی جیسے لوگوں نے ملکر اپنی ”یونین “بنا لی ہے اور خیبر پختونخواہ میں جب اے این پی کی ایک سینٹر سے نیب نے پوچھ کچھ کر نا شروع کی تو سب سے بڑ ے ڈاکوآصف زرداری نے لندن سے شور مچانا شروع کر دیا اور مولانا فضل الر حمن نے بھی اس کو جمہو ریت کیلئے خطر ہ قرار دیدیا انکو معلوم ہو نا چاہیے کہ جمہو ریت کا نام ہی احتساب ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے لاہور میں ہمارے 2کارکنان کو قتل کیا انکو علم تھا کہ انکو پھانسی نہیں ہوگی اور جہاں رانا ثناء اللہ خان جیسے وزیر قانون ہوں وہاں انصاف کیسے ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ خان کے بارے میں تو انکے اپنے دوست نے دہشت گردی کی عدالت میں یہ بیان دیا ہے کہ میں نے رانا ثناء اللہ خان کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے جمہو ریت کیلئے بڑی قر بانیں ہیں مگر (ن) لیگ اور پو لیس والوں نے دھر نے میں بھی ہمارے 8/9کارکنوں کو قتل کیا اور انکو کسی قسم کی فکر نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ہم نے احتساب کا شفا ف نظام کیا ہے وہاں ایک وزیر کو بلدیاتی انتخابات کے دوران پولیس نے ہتھکڑی لگائی اور کر پشن پر ایک وزیر کو اب بھی گر فتار کر رکھا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخواہ میں پو لیس کو مکمل طور پر آزاد اور خود مختار کر دیا ہے وہاں وزیر اعلی سمیت کوئی مداخلت نہیں کر تا مگر پنجاب میں پو لیس کے ایس ایچ اوز بھی (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی کی مر ضی لگتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے کارکنوں کو نشانہ بنانے والے پو لیس والے سن لیں اللہ نے ہمیں اقتدار میں آنے کا موقعہ دیا تو ہم انکو کسی صورت نہیں چھوڑ یں گے ان سے ہر ظلم کا حساب لیا جا ئیگا ۔

انہوں نے کہا کہ پو لیس والوں کو علم ہو نا چاہیے کہ پنجاب میں (ن) لیگ6ویں بار حکو مت میں ہیں لیکن اگلی بار ی تحر یک انصاف کی بھی آسکتی ہے جو ضرور آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدت ملازمت میں توسیع پر کچھ نہیں کہوں گا لیکن جب تک جسٹس (ر) ریا ض کیانی جس کے بارے میں خورشید شاہ نے خود کہا کہ ہم نے انکو (ن) لیگ کے کہنے پر لگایا ایسے لوگوں کی موجودگی میں شفاف بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں بدتر ین دھاندلی ہوئی ہے اور جوڈیشل کمیشن نے بھی اپنی رپورٹ میں40نکات میں الیکشن کمیشن کی نااہلیوں کی نشاندہی کی ہے اور جو لوگ دھاندلی سے اقتدار میں اآئیں گے وہ انصاف کیسے کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ کر کڑ محمد عامر جیسا بولر میں نے آج تک نہیں دیکھا مگر اس پر میچ فکسنگ کی وجہ سے 5سال کی پاپندی لگائی گئی مگر نوازشر یف اور آصف زرداری جیسے ڈاکوں جو اقتدار میں ہیں وہ پاکستان کا رول ماڈل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کانام ہی احتساب اور شفافیت ہے لیکن مسلم لیگ ن شفافیت پر یقین نہیں رکھتی ، این اے 122میں بڑی تکنیک کیساتھ دھاندلی کی ، علیم خان اور چوہدری سرورایک ایک ووٹ پر کام کررہے ہیں اور مکمل تحقیقات کیساتھ رپورٹ سامنے لائیں گے ، پنجاب میں تھانیدار براہ راست سیاستدانوں سے احکامات لیتے ہیں ، یہی حال سندھ میں ہے لیکن پنجاب کے عوام بے فکر ہوجائیں ، چیلنج کرتاہوں کہ کوئی سیاسی مخالف انتقامی کارروائیوں کا الزام نہیں لگائے گا، سروے اٹھا کر دیکھ لیں ،خیبرپختونخوا میں پہلی بارہی حکومت ملی ہے اور کارکردگی میں نمبرون صوبہ ہے ،سیاسی جماعتوں میں بھی پی ٹی آئی ن لیگ سے آگئے ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پنجاب کاوزیرقانون ہی 17لوگوں کا قاتل ہے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن حق نوازکو فیصل آباد میں عوام کے سامنے گولیاں ماری گئیں لیکن انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاکہ فوج اور رینجرز تمام حساس پولنگ سٹیشنوں پر تعینات کی جائے ، انتشار کا خدشہ ہے ۔عمران خان نے کہاکہ این اے 122کا جہاں تک تعلق ہے تو میرا ایمان ہے کہ ن لیگ کبھی صاف اور شفا ف الیکشن نہیں جیت سکتی ، تحقیقات کررہے ہیں ، اپنی پوری تفتیش کے بعد چیزیں لائیں گے ،چوہدری سرو ر اورعلیم خان پر مشتمل ٹیم کام کررہی ہیں ، ایک ایک ووٹ دیکھ رہے ہیں ،الیکشن کے دن بھی پوری کوشش کی کہ دھاندلی رک جائے لیکن تکنیکی طریقے سے دھاندلی کی گئی اور اب ہم بھی کوشش کریں گے کہ تکنیکی طریقے سے چیزیں سامنے لائیں، ن لیگ شفاف طریقے سے کبھی الیکشن جیت ہی نہیں سکتی ،ایمانداری سے کوئی میچ نہیں جیتا۔

فائرنگ سے قتل ہونیوالے کارکنوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا میں لاہور کے عوام سے کہتاہوں کہ وہ خوف کا بت توڑ دیں ‘پنجاب پو لیس سٹیٹ بن چکا ہے اور جہاں آئی جی پنجاب کا بھائی بلدیاتی الیکشن میں بلامقابلہ کا میاب ہو جائیگا وہاں پو لیس اور (ن) لیگ میں کوئی فر ق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو پتہ ہو نا چاہیے کہ وہ پو لیس اور اپنی غنڈہ گردی کے ذریعے لوگوں کو غلام نہیں بنا سکتا کیونکہ وہ دور گزر ہو چکا ہے ۔