سعودی کیڈٹ فواز المشعال کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر دل برداشتہ لواحقین لاش سعودی عرب لے گئے،راولپنڈی میڈیکل کالج سے لاش نرم ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی

جمعرات 29 اکتوبر 2015 09:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2015ء )وفاقی پولیس سے انصاف ملنے کی توقع نہیں ،سعودی کیڈٹ فواز المشعال کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر دل برداشتہ لواحقین لاش کو سعودی عرب لے گئے ،راولپنڈی میڈیکل کالج سے رات گئے لاش نرم ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی جیسے پولی کلینک ہسپتال سرد خانے منتقل کیاجانا تھاتاہم اہل خانہ نے لاش کو سعودی عرب لے جانے میں ہی عافیت جانی ۔

خبر رساں ادارے کو ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق شراب پیلا کر قتل کیے جانے والے سعود ی کیڈیٹ کی لاش کو پولی کلینک سرد خانے سے نرم کرنے کے لیے راولپنڈی میڈیکل کالج منتقل کیا گیا انجکشن لگنے کے بعد برف میں منتقل لاش رات تین بجے نرم ہوئی ابھی پوسٹ مارٹم رپورٹ لاہور لیبارٹری سے نہیں آئی کہ اہل خانہ نے رات گئے ہی اپنے بیٹے کی لاش کو سعود ی عرب لے جانے کی زد کی جس کے بعد لاش کو اہل خانہ سعودی عرب لے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سعودی کیڈٹ فواز المشعال کی ابتدائی رپورٹ پوسٹ مارٹم میں موت کی حتمی وجہ کا تعین نہ ہو سکا ہے تا ہم رپورٹ کے مطابق فواز کے سر، ناک، بازو پر زخم ،پیروں کے تلووٴں پر نیل پائے گئے جبکہ منہ کے بیرونی حصے پر خون ، معدے سے الکوحل کی بو آر رہی تھی تفصیلی رپورٹ کیلئے فرانزک ٹیسٹ کیلئے جسمانی اعضاء کے نمونے لاہور بھجوا دئیے گئے ہیں جس کے بعد ہی ان کی موت کا وجہ معلوم ہو سکے گی۔واضح رہے کہ پی ایم اے میں زیر تربیت فواذ کی لاش 17اکتوبر کوتھانہ آبپارہ میں واقع گیسٹ ہاوٴس سے ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :